انٹرنیٹ اور اس کی ضرورت

Posted on at


انٹرنیٹ اور اس کی ضرورت


اج کل کے دور میں انٹرنیٹ ہر انسان کی ایک اہم ضروریات ہے اور اب انٹر نیٹ اتنا عام ہو گیا ہے کہ ہر ملک ہر ملک کے شہر اور ہر ملک کے شہر کی ہر گلی ہر محلے ہر دوکان پر اسانی سے مل جاتا ہے۔ ویسے تو ہم انٹرنیٹ کی سروس اور اس کی سپیڈ کے لحاظ سے باقی سب ممالک سے پیچھے ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ مل تو جاتا ہے اب ہمارے ملک میں۔



اج کل انٹر نیٹ ہر ملک کی بنیادی ضرورت ہے کیوں کہ اج کل ہر کام ہر کاروبار آنٹر نیٹ پر کیا جاتا ہے۔ اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی تمام برانچے جو شہر میں اور دوسرے شہر میں ہوتی ہیں سب اسی کے زریعے ایک دوسرے سی جڑی ہوتی ہیں۔ ان کے علاوہ تمام بینک اور کاروبار کرنے والی کمپنیاں بھی اسی کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوتی ہیں۔



اب تو انٹرنیٹ اتنا عام ہو گیا ہے کہ اس کے بغیر لوگوں کے کام رک جاتے ہیں اب تو انٹر نیٹ کا استعمال ایسے لوگوں کو بھی آگیا ہے جو لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ جگہ جگہ پر انٹر نیٹ کی دوکانیں کھل گئی ہیں جہاں پر ہم کسی بھی وقت جا کر کچھ ہی پیسوں میں جتنی دیر چاہیں انٹر نیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔




انٹرنیٹ تما کارو باری مراکز کے علاوہ اب طالبعلموں کی بھی ضرورت بن گیا ہے تمام تعلیمی ادارے اس کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں یہ افسوس کی بات ہے کہ اس کی سروس اتنی اچھی نہیں ہے کہ اس سے ہم پورا پورا فائدہ اتھا سکیں۔



ویسے تو جہاں انٹرنیٹ کے اتنے فائدے ہیں وہاں اس کے نقصان بھی ہیں اب ان چیزوں کا انحصار تو انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پر ہوتا ہے۔ یہ استعمال کرنے والے پر ہوتا ہے کہ اس کو اچھے کاموں پر کے لیئے استعمال کرے یا برے کاموں کے لیئے۔




About the author

160