استقبال رمضان

Posted on at


ماہ رمضان کی آمد آمد ہے . ہر مومن مسلمان کے لئے رمضان کا مہینہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیوں اس میں وہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹ سکتا ہے اور گناہوں سے دور رہتا ہے . رمضان کے مقدس مہینے کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ اس مبارک مہینے میں تمام امت مسلمہ پر روزے فرض کئے گئے اور قرآن مجید کا نزول بھی اسی ماہ میں ہوا. روزہ رکھنا ہر عاقل اور بالغ مسلمان پر فرض ہے اور روزہ چھوڑنے والے کے لئے سخت عذاب کی وعید سنائی گئی ہے . جو شخص روزوں کا انکار کرے وہ کافر اور بنا کسی خاص وجہ کے روزہ چھوڑنے والا شخص سخت گناہ گار اور سزا کا مستحق ہے. روزہ دین اسلام کا تیسرا اہم رکن ہے اور ضروری ہے کہ جس شخص کو بھی رمضان کا مبارک مہینہ اپنی زندگی میں میسر ہو وہ ضرور اس میں روزے رکھ کر اپنے پروردگار کی خوشنودی حاصل کرے . روزے کی اہمیت کا اندازہ قرآن مجید کی اس آیت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے . "اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں .جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تھے. تا کہ تم پرہیزگار بنو 

روزے کا مطلب یہ ہے کے صبح طلوع آفتاب سے لیکر شام کا سورج غروب ہونے تک کھانے، پینے ، لڑائی جھگڑا اور گالی گلوچ سے اجتناب کیا جاۓ. اور رویت ہلال کمیٹی کی تصدیق کے بنا نہ تو روزہ رکھنا چاہیے اور نہ ہی چھوڑنا چاہیے کیوں اسلامی مہینہ کبھی ٢٩ دن کا ہوتا ہے کبھی ٣٠ دن کا لہذا اگر چاند نظر نہیں آیا تو بنا چاند دیکھنے کی شہادت کے بنا روزہ نہیں رکھنا چاہیے . اگر انتیس تاریخ کو آسمان ابر آلود ہو تو یہ ضروری ہے کہ تیسواں روزہ بھی رکھ لیا جائے . رمضان کے مہینے کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس مقدس ماہ صیام میں جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازوں کو بند کر دیا جاتا ہے اور تمام شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے. جنت کے کل آٹھ دروازے ہیں جن میں سے ایک ریان نامی دروازہ ایسا ہے کہ اس میں سے صرف روزہ دار ہی گزر کر جنت میں داخل ہوں گے . جو مومن مسلمان محض ثواب کی خاطر اور اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے روزے رکھتے ہیں ان کے تمام صغیرہ اور کبیرہ گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں . رمضان المبارک میں ہر نیکی کا ثواب ١٠ سے لیکر سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے . الله کا فرمان ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں  ہی اس کا اجر دوں گا . اس مہینے میں فرض نماز ادا کرنے کا ثواب عام دنوں سے ٧٠ گنا زیادہ ہے 

رمضان المبارک کو ماہ الصابرین یعنی صبر کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ روزے دار کھانے پینے سے دور رہ کر خود کو صابر ظاہر کرتا ہے . اس مقدس مہینے میں مومن مسلمانوں کے رزق میں کشادگی ہوتی ہے لہذا ان کو چاہیے کہ اس مہینے میں دل کھول کر صدقہ اور خیرات کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹ سکیں. رمضان میں جو کوئی شخص کسی روزے دار کا روزہ افطار کرواتا ہے اس کو اس چیز کا بھی اتنا ہی ثواب ملتا ہے جتنا کہ روزے دار کو روزہ رکھنے کا اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اس شخص کے اپنے اجر و ثواب میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی . رمضان المبارک کے ٣ عشرے ہیں . پہلے عشرے کو رحمت ، دوسرے کو بخشش اور تیسرے عشرے کو دوزخ سے نجات کا نام دیا گیا ہے . احادیث میں یہ بھی آیا ہے کہ روزے دار کے منہ سے آنے والی بدبو خدا کے نزدیک مشک و عنبر کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ اور بہتر ہوتی ہے

*********************************************************************************

Click Here to Read More Of My Blogs

Written By:

Hammad Ch.  



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160