آدم خوری کی بڑھتی ہوئی ورداتیں

Posted on at


عام طور پر تو آدم خوری کے قصے کہانیاں خوفناک فلموں میں ہی دیکھائے جاتے ہیں مگر آجکل میڈیا رپوٹس کے مطابق پاکستانی عوام نے اس پر عمل کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

چند دن پہلے میں گھر میں بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک خوفناک خبر کی وجہ سے میرے رونگٹے کھڑے ہوگے وہ خبر کچھ ایسی تھی کہ بکھر (پنجاب) سے مردہ لوگوں کو کھانے والے دو بھائی گرفتار ہو گئے۔

اسکے بعد ایسی خبروں کی ایک قطار ہی لگ گئی ہو جیسے اور مختلف قسم کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں جن کا تعلق اسی قسم کی درندگی سے ہے۔ یہ لوگ انسانیت تو درکنار حیوانوں کی حد کو بھی عبور کر چکے ہیں۔

یہ سب باتیں تو اپنی جگہ ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ہماری حکومت کیا کر رہی ہے؟ کیا ان کے لیے کوئی قانوں نہیں ہے؟ یا پھر ہماری حکومت کو ان کی خبر ہی نہیں ہے؟ یہ سب سوالات آجکل ہر پاکستانی کے دماغ پر سوار ہیں لیکن جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے حالات پر رحم کرئے۔(آمین)



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160