دوستی

Posted on at


کہنے کو تو دوستی ایک بہت چھوٹا سا لفظ ہے مگر کرنے میں بہت آسان اور نبھانے میں انتہائی مشکل ہے۔ دوستی انسان کی زندگی کا طرز بدل دیتی ہے اور انسان کو انسان کی پہچان اور قدر و قیمت بتانے کے ساتھ ساتھ اخلاقی طور پر بھی ایک اچھا انسان بنا دیتی ہے۔

انسان اپنے دوستوں کی صحبت سے ہی پہچانا جاتا ہے اور اچھے دوست ہی انسان کی زندگی بدل دیتے ہیں اور انسان کی معاشرے میں عزت و مقام بھی بڑھا دیتے ہیں۔ انسان کو اگر اچھے دوست مل جائیں تو انسان کی زندگی کا پورا طریقہ کا بدل جاتا اور انسان ترقی بھی زیادہ تر اچھے دوستوں کے درمیان پائے جانے والے مقابلے کی ہی وجہ سے کرتا ہے۔

جیسا کہ انسان اچھے دوستوں کی وجہ سے ترقی کرتا ہے اسی طرح انسان اکژ دوستوں کی وجہ سے بُرائی کی دلدل میں بھی پھنس جاتا ہے۔ انسان کی بری صحبت ہی اُسکی تبائی کی اصل وجہ بن جاتی ہے اور اسی لیے دانشور لوگ کہتے ہیں کہ انسان اپنی صحبت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔

لہذاء کوشش کرنی چاہیے کہ ذیادہ تر انسان کا وقت اچھے لوگوں کے ساتھ گزرے اور سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ انسان کا وقت مساجد اور علماء کی مجالس میں گزرے کیونکہ اچھی صحبت کے ساتھ ثواب بھی مل جاتا ہے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160