بڑھتی ہوئی گرمی میں مرتے ہوئے پرندے

Posted on at


بڑھتی ہوئی گرمی میں مرتے ہوئے پرندے


ہم جانرے ہیں کہ ہمارے ملک میں کتنی گرمی پرتی ہے ہر سال اور اس کے باوجود بھی ہم پرندوں کے لیئے کوئی اسا عمل نہیں کرتے کہ ان کی ننھی سی جان کو بچا سکے ہر سال ہمارے ملک میں جون اور جولائی میں بہت گرمی ہوتی ہے اور ہر سال زیادہ بھی ہو جاتا ہے یہ گرمی ہم انسانوں سے برداشت نہیں ہوتی تو سوچو پرندے کیسے برداشت کرتے ہوں گے۔



 ابھی میں ایک ہفتا پہلے ایک خوبصورت کبوتر کو مرے ہوئے دیکھا پہلے سوچا کسی بلی نے اس پر حملہ کر کے اسے مارا ہوگا لیکن ج میں اسے دیکھا تو اس پر کوئی زخم نہیں تھا پھر اسی طرح میں نے دو دن پہلے ایک ننھی سی چڑیا کو بھی مرے ہوئے پایا اس پر بھی کوئی زحم نہیں تھا۔



پہلے تو میرے زہن میں نہیں ایا کہ یہ دونوں بچارے کیوں مرے ہیں پھر بات میں خیال ایا کہ گرمی بہت زیادہ ہوگئی ہے اور یہ دونوں پیاس کی وجہ سے مرے ہیں جس طرح اس تیز گرمی میں ہم انسانوں کو بہت پیاس لگتی ہے اسی طرح ان پرندوں کو بھی پیاس لگتی ہے۔




ہمارے ایک چھوٹے سے عمل سے ان بچارے پرندوں کی جان بچائی جا سکتی ہے وہ عمل یہ ہے کہ ہم روز کسی مٹی برتن میں ان کے لیئے صاف ستھرا پانی بھر کر کسی دیوار یا اپنے گھر کی چھت یا کسی انچی جگہ پر رکھ دیں جہاں سے یہ اسانی سے پانی پی سکے جس کا ہمیں ثواب بھی ملی گا اور ہمارے وجہ سے کسی کی جان بھی بچ جائے گی۔



اس عمل کو خود کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی اس کی تعلقین کرنی چاہیے اور جب ہم خود گھر نا ہوں تو اس کام کو دوسروں کے زمے لگا دینا چاہیے اس کا کو کرنے میں میرا خیال ہے صرف پانچ منٹ لگے گے۔




About the author

160