رمضان کی برکت

Posted on at


رمضان کا مہینہ آتے ہی برکتوں کا نزول شروع ہو جاتا ہے اور ہر چیز میں برکت ہو جاتی ہے۔  ہر گھر میں ایک بہت خوبصورت رونق آجاتی ہے۔ جس گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑے اور فساد ہوتا ہے اُس گھر میں بھی ایک سکون، برکت اور رونق آ جاتی ہے۔

ایک غریب کے گھر میں جہاں سال کے گیارہ مہینے بھوک، افلاس اور فاقہ ہوتا ہے وہاں بھی رمضان میں ایک رونق اور ہر چیز میں برکت آ جاتی ہے۔ رمضان کے آتے ہی ہر مسلمان عبادت میں مشغول ہو جاتا ہے اور اللہ تعالی کی طرف رجوع کرتا ہے۔

رمضان کی بے شمار برکتین ہویتں ہین اور ہر گھر پر نزول ہوتی ہیں۔ کیونکہ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو صرف اللہ کے لیے ہے اور اسکا اجر بھی انسان کو اللہ ہی دے گا کیونکہ اللہ تعالی خود فرماے ہیں کہ روزہ میرے لیے ہے اور اسکا اجر بھی میں ہی دوں گا۔

رمضان کریم میں ہر چیز میں اتنی برکت آجاتی ہے کہ فاقہ نام کی کوئی چیز ہی باقی نہیں رہتی، ہر چیز کے گھروں اور بازاروں میں انبار لگ جاتے ہیں اور اشیائے خوردنوش میں ایک طغیانی آجاتی ہے۔ امیروں کے ساتھ ساتھ غریب بھی اس ماہ میں مزے کرتے ہیں کیونکہ اسلام نے اس ماہ میں اپنے محلےداروں اور پڑوسیوں کا خیال رکھنے کی بھی بہت تاکید کی ہے۔

نہ صرف رمضان میں اُن کا خیال رکھنے کو کہا گیا ہے بلکہ عید تک اور عید کی خوشیوں میں اُن کو برابرشریک رکھنے کا حکم ہے۔ عید کی نمار سے پہلے پہلے ہر گھر میں فی کسی کچھ رقم جو ہر بار مختض کی جاتی ہے وہ بھی اُن غریب لوگوں میں تقسیم کرنے کا حکم ہے۔  



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160