ڈھلتی عمروں کی یہ شادی شدہ خواتین بھی توجہ کی مستحق ہیں(حصہ نہم

Posted on at


" سچ تو یہ ہے کہ میں کارکردگی کے خوف میں کوئی کارکردگی دکھائے بغیر ہی مبتلا ہوں"

ایک ایسے دور میںجب جنسی بےراہ روی عام ہو چکی ہے آپ مجھ سے پوچھ سکتے ہیں کہ کس چیز نے مجھے باہر جا کر کسی سے افیئر چلانے یا کسی کے عشق میں مبتلا ہونے اور کسی سے تعلق قائم کرنے سے روک رکھا ہے تو اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ مجھے اپنی ایچ گروپ کا کوئی ایسا مرد نہیں ملا ہے جو کہ کنوارا ہو اور مجھ سے شادی کی خواہش رکھتا ہو ۔

بہت سارے لوگ ایسے ضرور ملتے ہیں جو ایک یا دو بچوں کے باپ ہیں اور مجھ میں دلچسپی بھی لیتے ہیں مگر میں کیوں کسی ریڈی میڈ فیملی کے لئے ہامی بھر لوں ؟ میں جہاں تک سن رکھا ہے تو دور حاضر کے مرد ایسی عورتوں کے شائق نہیں ہوتے جو ازدواجی معاملات سے ناواقف اور مکمل طور پر نا تجربہ کار ہوں اور میں کسی کی ہنسی کا شکار ہو کر شرمندہ ہونے کو قطعی تیار نہیں ہوں جو اپنے دوستوں میں کہتے ہوئے میرا مزاق اڑائے کہ اسے تو کچھ بھی نہیں معلوم اسی لئے غریب اس عمر میں بھی کنواری ہے ۔

اس نوعیت کے خیالات نے مجھے کبھی کسی مرد کے قریب نہیں پھٹکنے دیا کیونکہ میں مشرقی اقدار کی حمایتی ہونے کے ساتھ ہی نقصان اور بھگتا وے کے حوالے سے بھی بہت محتاط ہوں ۔ میرے تصورات اور سوچ میں گزرتے وقت کت ساتھ مزید پختگی آرہی ہے اور " سچ تو یہ ہے کہ میں کارکردگی کے خوف میں کوئی کارکردگی دکھائے بغیر ہی مبتلا ہوں

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160