معیاری تعلیم کی اصطلاح کا مفہوم۔۔۔!۔

Posted on at


معیاری تعلیم کی اصطلاح کا مفہوم۔۔۔!۔




معیاری تعلیم کی اصطلاح کا مفہوم مختلف لوگوں کے نزدیک مختلف ہے۔ یونیسکو اور دیگر نے معیاری تعلیم کے مختلف فریم ورک تجویز کئے ہیں جن کا مختلف تناظرات میں اطلاق کیا گیا ہے۔معیار کے موجودہ فریم ورکس میں سیکھنے کے کتابی طریقو ں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے بجائے اس کے کہ ایک مجموعی طریق فکر کو اپنایا جاتا جس میں ناقدانہ اور مثبت سوچ، اور سیکھنے کے جذباتی، اخلاقی اور روحانی پہلو ثامل ہیں۔ اس طرح یوں لگتا ہے کہ یہ معیار سے متعلق یہ فیم ورکس بچوں کی گونا گوں ذہانتوں پر توجہ دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔




میں نے سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کا جائزہ لینے کے لئے ایک بنیادی فریم ورک استعمال کیا ہے جس میں مندرجہ ذیل دو لوازمات شامل ہیں:
۔ (۱)۔ اساتزہ کا معیار: تعلیمی نظام کا معیار اساتزہ کے معیار سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ استاد کی لائسنسنگ پالیسی کی غیر موجودگی میں ہر ایک استاد بن جاتا ہے چاہے اس میں مطلوبہ پیشہ وارنہ معیار اور اہلیت نہ ہو۔ زیادہ تر اساتزہ اپنی مرضی کی بجائے مجبورا اس پیشے میں ٓائے ہیں۔ دوران تدریس وہ مسلسل پر کشش ملازمتوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ماضی میں ملک میں سیاسی بنیادوں پر اساتزہ بھرتی کئے جاتے تھے جو اسکولوں میں اصل فرائض انجام دینے سے ناقص نظم و نسق کی عکاسی ہوتی ہے جس سے اسکولوں میں معیار تعلیم متاثر ہوا ہے۔




۔ (۲)۔ استاد کی تیاری کا معیار: ملازمت سے قبل استاد کی تعلیم ایک کمزور شعبہ رہا ہے جس کی بنا پر پیشہ وار نہ اہلیت کے حائل اساتزہ پیدا نہیں ہو سکے۔ مشاہدے میں ٓایا ہے کہ بیشتر اساتزہ کو اپنے مضامین پر عبور نہیں ہوتا خصوصا سائنس، ریاضی اور معاشرتی علوم میں۔ چنانچہ اساتزہ بچوں کو غلط تصورات پڑھاتے ہیں۔




  



About the author

eshratrat

i really like to write my ideas

Subscribe 0
160