ماحول کے محافظ

Posted on at


آپ صبح سویرے اُٹھتے ہوں گے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ کچھ لوگ آپ کے گھر کے باہر سے کوڑا کرکٹ اور کچرا اُٹھا رہے ہوتے ہیں کیا آپ نے کھبی سوچا ہے کہ یہ ایسا کیوں کرتے ہیں اور اس کچرے کا کیا کرتے ہیں؟ عام لوگ اُن کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ بہت غریب ہیں اور ان کو کوئی خاص کام دھندا ملتا نہیں تب یہ لوگ ایسا کر رہے ہیں۔

یہ بات سچ ہے کہ وہ لوگ غریب ہوتے ہیں مگر میرے نزدیک اُن کے بارے میں یہ سوچ رکھنے والا ذیادہ غریب ہوتا ہے۔ کیونکہ میرے خیال کے مطابق وہ لوگ ماحول کے محافظ ہوتے ہیں۔ آپ کا پھیلایا ہوا کچرا وہ گلی،محلےاور شہر سے اُٹھاتے ہیں اور اُسے اونے پونے داموں فروخت کر کے روزی روٹی کماتے ہیں۔ وہ کچھ اور کام بھی کر سکتے تھے مگر وہ ماحول کی صفائی کو توجیح دیتے ہیں اور اسے ایک کار خیر سمجھ کر سرانجام دیتے ہیں۔

یہ سب کچرا وہ جمع کر کے شہر کے بڑے کباڑیے کو فروخت کر دیتے ہیں اور بڑا کباڑیہ کارخانے دار کو فروخت کر دیتا ہے جو صرف اپنی ضرورت کی چیزیں خرید لیتا ہے اور اُن سے دوبارہ نئی چیزیں تیار کر کے مارکیٹ میں دوبارہ  بھیج دیتا ہے۔ اسطرح نہ ماحول خراب ہوتا ہے اور دوسری طرف آمدنی بھی ہو جاتی ہے اور لوگوں کا روزگار بھی سلسلہ جاری رہتاہے۔

 



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160