شادی کے موقع پر سامان کی سجاوٹ

Posted on at


آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ شادی کے موقع پر سامان کی سجاوٹ کی جاتی ہے، شادی والے دن صبح سویرے تمام جہیز کا سامان کمروں سے نکال کر کسی بڑے ہال یا کسی کھلی جگہ پر رکھ دیا جاتا ہے۔ اسکا مقصد صرف ایک ہی ہوتا ہے کہ شاادی پر آنے جانے والے تمام لوگ اُن کا دیا ہوا جہیز دیکھے اور اُن کی دولت سے متاثر ہو اور اُن کو اس بات کی داد بھی دے۔

کوئی اُن کی بڑائی کی یا اُن کی دولت کی داد دے یہ بات اُن کے لیے باعث فخر ہوتی ہے مگر ایک پڑھے لکھے اور سمجدار انسان کے لیے کسی لعنت سے کم نہیں ہوتی ہے۔ وہ لوگ یہ سب کام صرف اور صرف لوگوں کے دکھلاوے کے لیے کرتے ہیں تاکہ اس کی وجہ سے معاشرے میں اُن کا چرچا ہو اُن کی بیٹی جس گھر میں جا رہی ہے اُسکا وہاں پر بھی بڑا نام ہو اور اُس گھر میں بھی سب لوگ اُس سے متاثر ہوں اور اُسکی قدر کریں اور اسکا ہر حکم بجا لائیں کیونکہ اُسکا تعلق ایک بڑے گھر سے ہے۔

ایسا کرنے والے لوگ یہ بات بلکل نہیں جانتے ہیں کہ اُن کے ایسا کرنے سے معاشرے کے دوسرے لوگوں پر اسکا کیا اثر ہوگا جن کو یہ تمام چیزیں میسر نہیں ہیں۔ معاشرے میں اُن کی اس دکھاوٹ کا بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔ وہ غریب لوگ جن کو یہ چیزیں میسر نہیں ہیں وہ لوگ یہ سب دیکھ کر مایوس ہو جاتے ہیں اور دوسرے لوگ اس وجہ سے جہیز کے بھی لالچی ہو جاتے ہیں اور غریب گھروں کا رخ نہیں کرتے جسکی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160