صابن

Posted on at


صابن کا نام سن کر آپ کے ذہین میں کئی طرح کے صابن آتے ہوں گے مثال کے طور پر کپڑوں کی دھلائی والا، برتنوں کی دھلائی والا یا پھر غسل خانے میں استعمال ہونے والا صابن وغیرہ۔ یہ سب صابن ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کی کوالٹی الگ ہوتی ہے۔ ان سب کی کوالٹی ان کے خام مال اور ان کی تیاری کے طریقہ کار پر منحصر کرتی ہے۔

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ ہمارے گلی محلے میں روزانہ صبح سویرے کوڑا کرکٹ جمع کرنے والے آتے ہیں جو پرانی ہڈیاں بھی چن لیتے ہیں۔ کیا آپ نے کھبی یہ سوچا ہے کہ یہ ہڈیاں کیوں جمع کرتے ہیں؟ جی ہاں! یہ ہی وہ ہڈیاں ہیں جن کا ہمارے گھروں میں استعمال کیا جانے والا صابن بنتا ہے۔

صابن چربی اور ہڈیوں سے بنایا جاتا ہے اور جتنی اچھی چربی اور پرانی ہڈیاں استعمال کی جائیں اُتنا اچھا صابن بھی تیار ہو گا۔ صابن زیادہ تر گھی کی صنعت میں تیار کیا جاتا ہے کیونکہ گھی کی تیاری کے دوران کچھ خام مال اس طرح کا ذیادہ مقدار میں بچ جاتا ہے جو صابن کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔ آجکل تقریباً ہر گھی کی صنعت میں صابن تیار ہوتا ہے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160