رمضان میں ٹی وی شوز

Posted on at


آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ رمضان میں اکثر ٹی وی چینل والے مختلف قسم کے ٹی وی شور وغیرہ لانچ کر دیتے ہیں ہیں مثال کے طور پر جیوافطار اور افطار ٹرانسمشن وغیرہ۔

ایک عام سوچنے والی بات ہے کہ اس قسم کے پروگرام کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اس قسم کے شوز کا رمضان کے بابرکت مہینے سے کیا تعلق ہو سکتا ہے، کیا اسلام ہمیں یہ درس دیتا ہے، یہ سب باتیں اکثر لوگوں کے ذہینوں میں الجھ رہی ہوتی ہین مگر اُن کو اس بات کا جواب نہیں ملتا ہے۔ آج میں آپ کو اس کی حقیقت بتاتا ہوں۔

یہ ٹی وی چینل والے ایسے شوز رمضان کی ٖفضیلت اور احترام کی خوشی میں نہیں کرتے بلکہ یہ لوگ صرف اور صرف یہ کام اپنی کمائی کے لیے کرتے ہیں۔ یہ لوگ جتنی رمضان میں بے ہودگی پھیلاتے ہیں اور جتنے بےہودہ لوگوں کو پروگرام میں دعوت دیتے ہیں ان کی ریٹینگ اُتنی ذیادہ ہوتی ہے اور ان کی مانگ اُتنی ہی بڑھ جاتی ہے۔ یہی اصل وجہ ہے ان کے ایسے پروگرام کرنے کی اور دیکھانے کی کہ ان کی مانگ بڑھ جائے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160