روزے کا مفہوم

Posted on at


روزہ صرف صبح سحری سے لیکر شام تک منہ باندھے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں ہمیں بہت ساری باتوں کا خیال رکھنا پڑھتا ہے۔ اکثر لوگوں کو میں نے دیکھا ہے کہ روزے کے دوران دوسرے لوگوں کو برہم دیکھا رہے ہوتے ہیں کہ ہمارا روزہ ہے ہم کو تنگ نہ کریں اور نہ ہی وہ کوئی کام کاج کرتے ہیں صرف دن بھر سو کر روزہ گزارتے ہیں۔

روزہ رکھ کر کام کاج کرنا ضروری تو نہیں ہے مگر اگر کام کاج کیا جائے تو اسکا برہم ہمیں دوسروں پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ روزہ صرف اللہ کے لیے ہوتا ہے اور وہی ہمیں اسکا ثواب بھی دے گا۔ سب سے اہم بات جو میں نے دیکھی ہے کہ روزے کے دوران ہمیں اسکے دوسرے کوائف بھی پورے کرنے چاہیے مگر آجکل لوگوں کی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

روزے کا مطلب بھوک پیاس برداشت کرنا نہیں ہے بلکہ آنکھ، کان، ہاتھ اور زبان کا بھی روزہ ہونا چاہیے۔ مطلب ہمیں آنکھ سے کسی نامحرم کو نہیں دیکھنا چاہیے، کان سے بے ہودہ باتیں اور محفل میں نہیں جانا چاہیے اور ہاتھ سے کوئی بُرا کام نہیں کرنا چاہیے مثلاً چوری، ڈکیتی وغیرہ۔ اسی طرح زبان کا بھی روزہ ہونے چاہیے، کسی کو بے ہودہ اور بُری بات نہیں کہنی چاہیے اور نہ ہی اس سے کسی کو گالی گلوچ دینی چاہیے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160