بالوں کی صحت جوئوں سے نجات

Posted on at


یہ ضرہوری نہیں کہ جب بال گندے ہو جب ہی ان میں جوئیں پڑیں۔ بچوں سے لے کر مرد، عورت اور تمام جانداروں میں جوئیں ہو جاتی ہیں بے شک سر صاف ہو یا گندہ، جسکے بھی سر میں جوئیں ہوتی ہیں وہ شخص بے سکون ہی رہتا ہے۔ جوئوں کو تلاش کرنا ایک مشکل کام ہےکیونکہ جوئیں بہت تیزی سے چلتی ہیں۔جوئیں ایک دوسرے کے سر میں اچھل کر نہیں بلکہ  رینگ کر جاتی ہیں اس لئیے بچوں کو سر جوڑ کر کام نہیں کروانا چاہیے۔


 جوئوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ سر دھوئیں اور کنڈشنر لگائیں اور باریک کنگھی سر میں پھیرے جس سے جوئیں کنگھی میں نکل آئیں گی اور باقی کی جوئیں کنڈشنر دھونے کے وقت نکل آئیں گی۔ پھر اس کے بعد سر دھوئیں اگر یہ طریقہ آپ ہفتے میں دو باربھی کریں تو جوئوں کے خاتمے کے لئیے مہنگے شیمپوں وغیرہ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس طریقہ سے انڈے سے دھک اور جوئیں بننے والی مخلوق سے نجات مل جائے گی اور نہ ہی جوان جوئوں کو انڈے دینے کا موقع ملے گا۔ اس طریقہ سے دو ہفتوں میں سر صاف ہو جائیں گا۔


جوئوں کی وجہ سے کام کرنے والے تمام مرد حضرات بھی پریشان ہیں۔ اکثر مزدور پیشہ لوگوں کے سروں میں بھی جوئیں ہو جاتی ہیں کیونکہ پسینہ اور روڈ کے دھوئے کی وجہ سے سر میں جوئیں پیدا ہو جاتی ہیں۔


پرانے زمانے کی خواتین جوئوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئیے جانبا تیل استعمال کرتی تھی، لیکن آج کل کی مسروفیات کی وجہ سے ماڈرن خواتین بازاری شیمپوں کا استعمال کرتی ہیں۔ جوکہ کیمسٹکی دوکان سے ملتے ہیں اور بالوں کے لئیے انتہائی نقصاندہ ہیں اور بالون کو کمزور کرتے ہیں اور انکی نشونما کو روکتے ہیں۔ آملہ ریٹھےسے سر دھونے سے بالوں کی نشونما میں بھی اضافہ ہوتا ہیں، بال مضبوط ہوتے ہیں،  سلکی ملائم اور سیاہ ہوتے ہیں اور جوئوں سے بھی نجات ملتی ہیں۔



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160