تو نے زندگی میں آکے زندگی بدل دی

Posted on at


میں اکثر سوچتا تھا کہ کوئی ایسا کام ہو جس سے اتنے پیسے مل جایا کریں کہ گھر والوں والوں کے دیے ہوئے پیسوں کے علاوہ کہیں بندہ اپنی سیروتفریح کر سکے اور اُن کی امداد کے بغیر اپنے ذاتی اخراجات نکال سکے۔ زمانہ طالب علمی میں پیسے تو بہت ملتے ہیں مگر اُن کا کوئی خاص مزہ نہیں ہوتا ہے کیونکہ وہ سارے پیسے ملے ہوتے ہیں وہ والدین کی اور گھر والوں کی خون پسینے کی کمائی ہوتی ہے۔

اُن کی کمائی ہوئی دولت انسان کسی جائز مقصد کے لیے تو استعمال کر سکتا ہے جو بہت ہی ضروری ہو مگر انسان اپنی ذات پر یا کسی ذاتی عیاشی پر نہیں کر سکتا۔ لہذاء کسی ذاتی مقصد یا عیاشی کے لیے ضروری ہے کہ انسان کا اپنا کوئی نہ کوئی ذریعہ آمدنی ہو اور میں اسی ذریعے کی تلاش میں تھا کہ محجھے ایک دوست نے بتایا کہ فلم اینکس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ادا کرتا ہے۔ اسکے بعد میں نے فلم اینکس کو جوائن کیا اور مختلف موضوعات پر بلاگ لکھنے شروع کیے۔

شروع میں محجھے یہ کام بہت مشکل لگ رہا تھا کیونکہ یہ کام میں نے اس سے پہلے کھبی نہیں کیا تھا اور محجھے دوسروں کی مدد ی بھی بہت ذیادہ ضرورت تھی، لہذاء میں نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ اپنا کام جاری رکھا اور مایوسی کو نزدیک تک نہ آنے دیا۔ اور اللہ کے فضل و کرم سے آج میں فلم اینکس پر ایک نمایاں مقام رکھتا ہوں اور اس وقت تک تقریبا نوے ہزار روپے چھ سات مہینوں میں وصول کر چکا ہوں اور یہ میری عیاشی کے لیے بہت ہیں اور ان میں سے کافی میں نے گھر والوں کو بھی دیے ہیں اور اُن کی بھی مدد کی ہے۔ میں تو فلم اینکس سے اتنا ہی کہوں گا کہ تو نے زندگی میں آکے زندگی بدل دی، تو وعدہ یوں نبھا کے روایات بدل دی۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160