ملتان کے مشہور آم

Posted on at


ملتان کے مشہور آم



موسم گرما کے آتے ہی ملتان میں آموں کا موسم آجاتا ہے پا کستان میں سب سے زیادہ آموں کے درخت اور آموں کی پیدا وار پاکستان کے شہر ملتان میں ہوتے ہے ویسے تو ملتان اور بھی بہت آشیا کی وجہ سے مشہور ہے لیکن آم کی وجہ سے بھی ہمارے پورے ملک میں ملتان کا نام ہے۔ کیوں کہ میں ملتان میں ہی رہتا ہوں اور مجھے بھی عام بہت پسند ہیں تو مجھے کافی اموں کے بارے میں معلومات ہے۔


 




ملتان میں مختلف قسم کے آم ہوتے ہیں جن میں سے زیادہ مشہور اور پسند کیئے جانے والے آم لنگڑا ، انوررٹول ، چونسہ ، دوسری اور سنڈڑی آم شامل ہیں یہ بہت زیادہ تعدا میں بازاروں میں نظر آتے ہیں اور انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں ان کے علاوہ بھی بہت قسم کے آم ملتان میں آتے لیکن ان کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا ہے۔ ان میں مالٹا آم ، فجری طوطا ، ثمر وغیرہ شامل ہیں۔


 




ہمارے شہر ملتان سے پورے ملک میں آموں کی سپلائی کی جاتی ہے اس کے علاوہ بہت سے یورپ مملک اور دوسرے مملک میں بھی ملتان کا آم بیھجا جاتا ہے اور دوسرے ملکوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا آم چونسہ یہ باقی تمام آموں سے میٹھا اور لذیذ ہوتا ہے۔ اس کے بعد انوررٹول کو پسن کیا جاتا ہے یہ ذرا سائز میں چھوٹا ہوتا ہے لیکن انتہائی لزیز ہوتا ہے۔


 




جب ہمارے ملک کی سیاست دان یا حکمران یا آمیر لوگ دوسرے ملکوں میں کسی کام کے سلسے میں جاتے ہیں تو تفحہ کے طور ان آموں کو لے جاتے ہیں میرے خیال سے یہ بہت ہی زبردست تفحہ ہے اور یہ غیر ملکیوں کو پسند بھی بہت آتا ہے۔ کیوں کہ آم ہمارے شہر ملتان کی سوغات ہے اس لیئے ہمارا شہر ان آموں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔


 




About the author

160