روزہ انسانی صحت کو بہتر بناتا ہے

Posted on at


اسلام میں مسلمانوں پر روزہ فرض ہے اور یہ ہم سے پہلی امتوں پر بھی اسی طرح فرض تھا، اسلام میں یہ بات بار بار کی گئی ہے کہ تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلی امتوں پر تھے تاکہ تم پرہیزگار بنو۔ تمام مسلمان رمضان کے مہنیے میں روزے  رکھتے ہیں۔

روزہ کا صرف یہی فائدہ نہیں ہے کہ اس سے ہمارا فرض پورا ہو جاتا ہے یا اسلام کا رکن پورا ہو جائے، بلکہ اسکے اور بھی کئی فوائد ہیں۔ روزے سے انسان متقی و پرہیز گار بن جاتا ہےاور روزہ ہمیں کئی برائیوں سے روکتا بھی ہے۔ جیسا کہ میں نے اپنے پحچھلے بلاگ میں بتایا تھا کہ روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ روزہ آنکھ، زبان اور ہاتھ وپاوں کا بھی ہوتا ہے۔ اس سے انسان کو بے شمار فوائد ہوتےہیں۔

موجودہ دور کی نئی تحقیق کے مطابق روزہ کئی بیماریوں کی شفا بھی ہے، روزے دار آدمی کئی بیماریوں سے بھی بچ جاتا ہے اور یہ اللہ کا بڑا کرم ہے کہ اُس نے ہمیں روزے جیسی عظیم نعمت عطا فرمائی ہے۔ سال کے بارہ مہینے ہم لوگ بُرائی کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہوتے ہیں اور صرف رمضان کے مہینے میں ہمیں ان سے خلاصی ہوتی ہے اور ہم اللہ کی بارگاہ میں جی بھر کے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160