زکات ایک اہم مذھبی فریضہ (حصّہ اول )

Posted on at



زکات دین اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے اور اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے اسلام جن پانچ ستونو ں پرمشتمل ہے ان میں سے ایک زکات بھی ہے زکات دینے سے سارا مال حلال ہو جاتا ہے


اور یہ کہ لیں کے ایک ترہا کا اسلامی ٹیکس بھی ہے جو مالدار مسلمانوں سے لیکر غریبوں کو دیا جاتا ہے



اسکے بارے میں ایک حدیث ہے   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا تو فرمایا "کہ تم انہیں اس کلمہ کی گواہی  کی دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں ۔ اگر وہ لوگ یہ بات مان لیں تو پھر انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر روزانہ پانچ وقت کی نمازیں فرض کی ہیں ۔ اگر وہ لوگ یہ بات بھی مان لیں تو پھر انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے مال پر کچھ صدقہ فرض کیا ہے جو ان کے مالدار لوگوں سےلے کر انہیں کے محتاجوں میں لوٹا دیا جائے گا"



 


زکات ان لوگوں پر فرض ہے جن کے پاس ساڑھے سات تولے سونا یا ٥٢ تولے چاندی ہو اور ٹوٹل مال کا اڑھائی فیصد زکات من دینا ہے



About the author

danial-shafiq

blogger at filmannex

Subscribe 0
160