اپنی مدد آپ

Posted on at


انسان کو خود ہمت کرنی چاہیے اور اپنا کام خود کرنا چاہیے .دوسروں سے وہ کام کروانا جو آدمی خود کر سکتا ہو اپنے آپ کو ناکارہ اور بیکار کر لینے كے برابر ہے . جو لوگ اپنا کام خود نہیں کر سکتے وہ ایک تو دوسرے كے دست نگر ہو جاتے ہیں دوسرے وہ اپنی قوت کر ختم کر بیٹھتے ہیں . ان میں نا کام کرنے کی صلاحیت رہتی ہے اور نا ہی ان میں خود رہتی ہے 

جس طرح دوسروں كے دست نگر رہنے والے افراد ترقی نہیں کر سکتے. لوگ اپنے کام خود کرتے ہیں یا اپنی مدد آپ کرتے ہیں ان کو اپنی صلاحیتوں  پر اعتماد ہوتا ہے . اپنا کام اپنے ہاتھوں سے کرنے سے کام اپنی مرضی كے مطابق ہوتا ہے . تسلی بخش ہوتا ہے . خرچ کم ہوتا ہے . جلدی ہوتا ہے . وہی کام آپ کسی اور سے تو اس میں اس کی مرضی ضرور شامل ہو گی اور کام تسلی بخش نہیں ہو گا اور اس میں دیر بھی ذیادہ لگے گی . خود کام   کریں گے تو جسم چست رہے گا اور اذا بھی مضبوط رہیں گے ، بیماری دور رہے گی .

زندگی حرکت کا دوسرا نام ہے ، اگر جسم حرکت ہی میں نہیں تو زندہ اور مردہ میں فرق ہی کیا رہ جاتا ہے . جو لوگ دوسروں كے محتاج ہو جاتے ہے . ان كے اپنے جسم بیکار ہو کر رہ جاتے ہیں اور ان کی کام کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے .اپنی مدد آپ كے اصول سے بہت سے مشکل کام آسَن ہو جاتے ہیں . دیکھا گیا ہے كے دیہات میں پہنچنے كے لیے سڑکیں پختہ نہیں ہوتی . بعض اوقات گاؤں كے لوگ اِس طرح كے ہوتے ہیں كے وہ کہتے ہیں كے ڈسٹرک کونسل خود ہی سڑک بنائے ، ہمیں کیا ضرورت ہے لیکن اس كے برعکس ایسے گاؤں بھی ہیں جو اپنی مدد آپ كے اصول پر کاربند ہوتے ہیں . ایسا کرنے سے سڑک اچھے طریقہ سے بن جاتی ہے اور دیہات كے لوگوں كے علاوہ دیگر كے لوگوں كے لیے بھی سہولت ہو جاتی ہے . ذرائع میں اضافہ ہو جاتا ہے اور بھی چلنا شروع ہو جاتی اور گاؤں کی شہر سے دوری ختم ہو جاتی ہے . اور اگر یہ کہا جائے كے اپنی مدد نا کرنا ایک لحاظ سے جہالت ہے تو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے كے جہالت ترقی کی دشمن ہے .



About the author

furqan-azam

Name: Furqan Azam
Education: BS electronic engineering (In Progress)
Profession: : freelance writer and blogger.
Hobby: Coins Collection.
I am crazy about playing video games like FIFA 14.

Subscribe 0
160