سنٹر ٹیپڈ فل ویو ریکٹیفائر

Posted on at


سنٹر ٹیپڈ فل ویو ریکٹیفائر



سنٹر ٹیپڈ فل ویو ریکٹیفائر ایک ایسی الیکٹرونس دیوائس ہے جو ای سی پاور سپلائی کو ڈی سی پاور سپلائی میں تبدیل کرنے کے لیئے استعمال ہوتی ہے یہ بھی ایک فل ویو ریکٹفائر کی قسم ہے سنٹر ٹیپڈ فل ویو ریکٹیفائر میں ہم دو دویوڈ کے ساتھ ایک ایسا ٹرانسفارمر استعمال کرتے ہیں جو ایک سنٹر ٹیپ ٹرنسفارمر ہوتا ہے سنٹر ٹیپ ٹرنسفارمر میں ہمیں ٹرانسفارمر کی سکینڈری وائنڈنگ پر تین ٹرمینل ملتے ہیں اور جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر کی وولٹیج ہمیں دو حصوں میں ملتے ہیں۔


 


جب ہم دونوں دایوڈز کو ٹرانسفارمر کے ساتھ جوڑتے ہیں یعنی ایک ٹرمینل اور سنٹر ٹیپ ٹرمینل کے ساتھ ایک ڈایوڈ اور دوسرے ٹرمینلاور سنٹر ٹیپ ٹرمینل کے ساتھ دوسرے دایوڈ کو جوڑ دیتے ہیں۔ پہلے ڈایوڈ کو ڈی ون کا نام اور دوسرے ڈایوڈ کو ڈی ٹو کا نام دیا گیا ہے۔ جب اے سی سپلائی کا پہلا ہاٰ سائیکل آتا ہے تو سنٹر ٹیپڈ ٹرانسفارمر کی وجہ سے ڈی ون ڈایوڈ فارورڈ بائس ہوکر کنڈکٹ کرتا ہے اور ڈی ٹو ڈایوڈ ریورس بائس ہوجاتا ہے اس لیئے ہمیں آوٹ پٹ پر ایک ہاف سائیکل ملتا ہے ڈی ون کی وجہ سے۔


 


 


 


اسی طرح جب اے سی سپلائی کا باقی ہاف سائیکل آتا ہے تو ڈی ون ریورس بائس ہو جاتا ہے اور ڈی ٹو فارورڈ بائس ہو کر کنڈکٹ کر کے ہمیں آوٹ پٹ پر ایک ہاف سائیکل دیتا ہے۔ اور اس طرح ہم اپنی پوری آوٹ پٹ حاصل کرتے ہیں جو دی گئی ان پٹ کے برابر ہوتی ہے لیں یہ اوٹ پٹ ڈی سی پلز کی صورت میں ہوتی ہے جس کو ہم مختلف کپسیٹرز اور انڈکٹرز کی مدد سے پیور ڈی سی سپلائی میں تبدیل کر کے الکڑونکس سرکٹ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ سنٹر ٹیپڈ فل ویو ریکٹیفائر ہم پاور سپالئی میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


 




About the author

160