مسجدوں میں اعتکاف کا اہتمام

Posted on at


مسجدوں میں اعتکاف کا اہتمام



رمضان شریف کے آتے ہی مسلمانوں میں خوشیاں آجاتی ہیں اور سب ﷲ کے راستے پر چل پڑتے ہیں رمضان شریف کی نعمتوں میں سے ایک نعمت اعتکاف ہے اعتکاف کا مطلب ہے کہ انسان کا دنیا سے پردہ کر لینا یعنی اتکاف میں لوگ دنیا داری چھوڑ کر اپنے اپ کو اپنے رب کی عبادت میں مشغول کر لیتے ہیں اعتکاف میں بیٹھ نے سے مراد یہ ہوتا ہے کہ لو گ مسجدو میں جا کر رہتے ہیں اور اس کے علاوہ لوگوں سے بول چال اور دنیا سے سارے رابطے ختم کر دیے جاتے ہیں۔ اور اپنے اپ کو عبادت میں اتنا مسروف کرلیا جاتا ہے کہ دنیا کو کچھ وقت کے لیے انسان بھول جاتا ہے۔


 




رمضان شریف کے شروع ہوتے ہی لوگ اعتکاف مین بیٹھنا شروع کر دیتے ہیں ویسے تو لوگ پہلے دن سے مسجدوں میں اعتکاف میں بیٹھ جاتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ رمضان کے آخری ١۰ یا آخری ۳ روزہ میں بہت زیادہ تعداد میں اعتکاف میں بیٹھتے ہیں۔ ہر مسجد میں اعتکاف کا انتطام ہوتا ہے اعتکاف میں بہت سی چیزیں کرنے پر پابندی ہوتی ہے جیسا کی انسان کسی اور سے فالتو بات نہیں کر سکتا مسجد کی حدود سے باہر نہیں جا سکتا اور اس کے ساتھ ساتھ اعتکاف کے دوران آسمان کے نیچے بلا وجہ جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اور اس کے علاوہ بغیر جسی وجہ سے غسل نہیں کر سکتا۔


 




یعنی اعتکاف کے دوران اپنا سارا وقت مسجد میں ہی گزارنا ہوتا ہے اور ایسا بھی نہیں ہوتا کہ انسان وہاں بیٹھ کر صرف ٹائم پاس کرتا رہے بلکہ لوگ اعتکاگ میں اس لیئے بیٹھتے ہیں کہ ﷲ کی عبادت کر سکیں اور اعتکاف کا مطلب بھی یہ ہے اور اس کا مقصد بھی یہ ہے۔


 




About the author

160