باورچی خانہ معمولی امراض کے لیے کلینک بھی ہے

Posted on at


مرض کے حملہ آور ہونے کا کوئی بھی وقت مقرر نہیں، بیماری کسی بھی وقت آپ پر حملہ آور ہو سکتی ہے۔ سنجیدہ امراض کے علاوہ بھی بہت سے عوارض ایسے ہیں کہ روز مرہ زندگی میں ہمیں ان سے واسطہ پڑتا رہتا ہے مثلاً نزلہ، زکام، دانت کا درد، بچوں کا بستر گیلا کر دینا یا خواتین میں ایام کے مسائل کی عمومی پیچیدگیاں، وہ طبی مسائل ہیں کہ جن کا گھر پر ہی اشیائے خوراک سے علاج ممکن ہے تاہم ناواقفیت کی بنا پر ہم ان نسخوں سے فائدہ اٹھانے کے بجائے علاج کے لیے ڈاکٹروں کے پاس چکر لگاتے رہتے ہیں۔ میرا یہ مضمون بھی اسی حوالے سے ہے۔


 


آلودگی سے بھرے ماحول، ناخالص غذا اور بڑھتی ہوئی ذہنی پریشانیوں نے انسانی کی قوت مدافعت کو کم اور بیماریوں کو بڑھا دیا ہے۔ بظاہر تندرست نظر آنے وال شخص بھی اندر سے کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ خدا نخواستہ انسان پر اگر ایسے وقت میں مرض حملہ آور ہو کہ ہسپتال دور یا ڈاکٹر کا ملنا محال ہو تو پھر ان حالات میں اہل خانہ کی پریشانیاں مریض سے زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ ایسے میں اگر آپ کو یہ علم ہو کہ کس طرح سے مریض کو لاحق پریشانی میں افاقہ ممکن ہے تو پھر ایسے وقت میں آپ کی یہ صلاحیت یقیناً بہت کار آمد ثابت ہو گی۔



ہمارے باورچی خانے میں ایسی درجنوں چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کے طبی استعمال کے متعلق اگر آپ جان لیں تو دن یا رات کے کسی بھی وقت اچانک پیدا ہونے والی بیماری کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کر سکتی ہیں۔ میں آپ کو چند آسان اور گھریلو علاج اور احتیاطی تدابیر بتاتی ہوں۔ سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ حفظان صحت کے مطابق اگر گھر کا ماحول صاف ستھرا نہ ہو تو بیماریوں سے بچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ گھر کی صفائی ستھرائی کے بغیر آپ مکمل طور پر صحت مند نہیں رہ سکتے۔ اپنے گھر کے فرش اور خاص طور پر باورچی خانے کو بہت زیادہ صاف رکھیں نیز صحت مند رہنے کے لیے مندرجہ ذیل اصولوں پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ اہل خانہ سے بھی ان کی پابندی کروائیں۔


 


صحت مند رہنے کے بنیادی اصول:۔


۔۱۔ صحت کی درستگی کا دارومدار معدے کی درستگی پر ہے اور اس کا تمام تر دارومدار اعتدال سے کھانے پر ہے۔


۔۲۔ بغیر بھوک کے کھانا ہر گز نہ کھائیں بلکہ غذاؤں کے درمیان پانچ گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔


۔۳۔ دوپہر کو کھانے کے بعد آرام کرنا اور رات کے کھانے کے بعد ٹہلنا صحت کے لیے مفید ہے۔


۔۴۔ مرغ و مولی، سرکہ و چاول، مولی اور دہی ایک ساتھ نہ کھائیں، ان کا ایک ساتھ کھانا مضر صحت ہے۔


۔۵۔ لال مرچ سے پرہیز کریں کیونکہ اس کا زیادہ استعمال آنکھوں، معدے اور دماغ کو کمزور کرتا ہے۔


۔۶۔ بغض، حسد اور رنج و فکر جسم کو کھوکھلا کر دیتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ ان سے دور رہیں۔


۔۷۔ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو رات کو جلدی سوئیں اور صبح جلدی اٹھ جائیں۔


ان اصولوں پر عمل کرنے کے باوجود اگر آپ خدا نخواستہ بیمار ہو جائیں تو پریشانی کی بات نہیں بیماری ایک قدرتی آفت ہے


جو ازل سے ہے۔



مصنفہزاریہ وھاب


 :ٹویٹر پر مجھے فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 


  زاریہ وھاب


:اور میرے بلاگ شیئر کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں


http://www.filmannex.com/Zaria-Wahab/blog_post



About the author

Zaria-Wahab

My name is Zaria Wahab and i am a student of Fsc. I want to prove myself so for that i have to joined Film-Annex. Film-Annex is a very good plate-form for us. because it is such a good approach for every bloggers.

Subscribe 0
160