کوئین جیلی ایکسچینج - بٹکوئین ڈیبٹ کارڈز اور بٹکوئین کا مستقبل

Posted on at

This post is also available in:

کوئین جیلی ایکسچینج

کوئین جیلی حال ہی میں قائم کی گئی بٹکوئین والٹ اور ایکسچینج سروس ہے کو کہ ھونگ کونگ اور آسٹریلیا میں واقع ہے. نئی ایکسچینج بٹکوئین کے بارے میں آگاہی پھیلا رہی ہے اور لوگوں کو بنکنگ سروس مہیا کرنے کے اقدامات کر رہی ہے جو بٹکوئین استعمال کر رہے ہیں، جیسا کہ انشورڈ والٹ اور اے ٹی ایم بٹکوئین ڈیبٹ کارڈز. والٹ انشورنس تقریباً ٢٠ بٹکوئین فی کس کا احاطہ کرتی ہے. اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈز کا مقصد سیاحوں کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے جو آسانی سے پیسے نکلوا سکیں اور آسانی سے بٹکوئین کو مقامی کرنسی میں تبدیل کر سکیں. یہ بٹکوئین کمیونٹی میں ایک زبردست اضافہ ہے اور یقیناً دوسرے ادارے مقابلے میں آئیں گے جو والٹ سروس پر غور کرنے کے بعد اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈز کو بٹکوئین میں لین دین کے لیے استعمال کر سکتے ہیں. 

کوئین جیلی کی ٹیم میں وہ اراکین بھی شامل ہیں جو ماضی میں cex.io کے ساتھ کام کر چکے ہیں' جو کہ ایک بڑی اور مشہور کلاؤڈ کی بنیاد پر بٹکوئین مائننگ کنٹریکٹر کی آج بھی سب سے بڑی کمپنی ہے. ٹیم کی توجہ بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ کا جائزہ لینا اور کوئین جیلی خدمات کا استعمال کرنا ہے، جس میں پہلے ہی شمالی امریکا کے ١٥ بارے تاجر شامل ہو چکے ہیں. سرمایاکار پیٹر اینڈرسن کوئین جیلی کے واحد سرمایاکار ہیں. اینڈرسن پہلے ہی انٹرنیٹ کی معیشت میں کافی کما چکے ہیں اور فیصلہ کیا کہ اپنی آمدنی کا ایک بڑا تناسب کوئین جیلی میں لگائیں گے.

بٹکوئین ڈیبٹ کارڈز

بٹ انسٹینٹ کے سی ای او چارلی شریم نے ٢٠١٢ میں اعلان کیا تھا کہ اس کی کمپنی بٹکوئین پری پیڈ ڈیبٹ کارڈ کا اجرا کرے گی. بعد قسمتی سے شریم کو سلک روڈ تنازع کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا.جب کہ اس کی ویب سائٹ بٹ انسٹینٹ جنوری ٢٠١٤ سے سادہ دکھائی دے رہی ہے. بٹکوئین اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈز کا خیال کافی عرصے سے منظر عام پر تھا مگر صرف حال ہی میں ایسا ممکن ہوا کہ یہ بٹکوئین استعمال کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے. بٹکوئین ڈیبٹ کارڈز نہ صرف بٹکوئین کے بارے میں بیداری پیدا کر رہے ہیں بلکہ یہ لوگوں کو یہ سہولت بھی فراہم کر رہا ہے کہ وہ اپنے بٹکوئین کسی بھی جگہ خرچ کر سکتے ہیں جہاں اے ٹی ایم ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کی سہولت موجود ہو. یہ خبر ان کے لیے بری اچھی ہے جو بٹکوئین خرچنا چاہتے ہیں - ماضی میں صرف کچھ آن لائن تاجروں یا اصل زندگی میں صرف چند ایک مقامات پر ہی بٹکوئین کو خرچا جا سکتا تھا.

مستقبل میں بٹکوئین کا لین دین

بہت سی خصوصیات اور تنظیم کے ذریعے بٹکوئین پر اپ ڈیٹ اور خدمات کو یومیہ بنیاد پر لوگوں کی ایک کثیر تعداد بلواسطہ نتائج حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکیں گے. بٹکوئین اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈز جیسی ٹیکنالوجی فرد اور معاشرے کو یہ سہولت فراہم کرے گی کہ وہ اپنے بٹکوئین کو' جہاں اے ٹی ایم ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز قبول کے جاتے ہوں، وہاں خرچ سکتے ہیں. اس سے بٹکوئین کے متعلق معلومات پھیلیں گی، اور اس طرح یہ ہمارے لیے نہ گزیر ہو جائے گا کہ یہ مضبوط اور ماحول دوست کرنسی کی صورت میں اے گا جس سے خرید اور فروخت کا سسٹم اور ٹیکنالوجی ترقی کرے گی. 

اگر آپ کے پاس بٹکوئین کے بارے میں کوئی خیال یا مشورہ ہے جو آپ ہم سے تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ bitcointalk.org پر پوسٹ کر سکتے ہیں. اور سوشل میڈیا کے ہمارے اکاؤنٹس پر پوسٹ کر سکتے ہیں جیسے کہ فلم اینکس اور فیس بک پر. بٹکوئین دنیا کی اقتصادیات میں انقلاب لیے گا اور ایک روشنی پھیلے گی حکومت اور سیاست کے ایوانوں میں. فلم اینکس پر بٹکوئین کے بارے میں مزید معلومات کے لیے bitconfused -org کو سبسکرائب کریں اور ہمیں یہاں فالو کریں: http://www.FilmAnnex.com/Quantum-Leap-Foundation

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160