"زمین"

Posted on at


 

زمین کب وجود میں آئی  اس کے بارے میں آج تک کوئی پتا نہیں لگا سکا- سائنسدان کہا سے کہا پہنچ  گۓ لیکن آج تک وہ بھی یہ بات ثابت نہ کر سکے کے زمین کب وجود میں آئی-

 

کہا جاتا ہے کہ زمین سورج کا حصہ تھی-  سورج کے تیزی سے گھومنے کی وجہ سے زمین سورج سے الگ ہو گئی-کیوں کہ زمین سورج سے الگ ہوئی تھی اس کی وجہ سے زمین گرم تھی- پھر ایسے ہی زمین کچھ سال پڑی رہی- اور آہستہ آہستہ خود ہی ٹھنڈی ہو گئی- اور انسانوں سے پہلے  زمین پر جانور رهتے رہے- پھر ہمارے اللہ نے اس پر پہاڑ بناۓ، دریا بناۓ، درخت لگاۓ- ان سب چیزوں کی وجہ سے زمین کی  خوبصورتی میں اور اضافہ ہوتا چلا گیا- پھر اللہ نے انسان بناۓ اور وہ انسان بھی اس زمین کی مٹی سے ہی بناۓ- پھر تو زمین پر اور بھی رونق ہو گئی- اور اس طرح

آہستہ آہستہ زمین ور انسان کے علاوہ اور بھی چیزیں آ گئی جو صرف اللہ نے بنائی تھی جیسے  پرندے جانور اور بھی مخلوقات -

 

انسان نے زمین پر قدم رکھتے ہی اپنے بارے میں سوچنا شروع کیا کہ  اب اس زمین پر کیسے رہنا ہے- انسان نے اپنے لئے رہنے کو گھر بناۓ زمین پر کام کرنا شروع کیا- اللہ نے انسان کو سوچنے کے لئے دماغ دیا اور انسان کے اس دماغ نے زمین پر بہت سے کام کیے- اللہ نے زمین میں قسم قسم کی چیزیں دفنائی ہوئی تھی- اور انسان ان چیزوں کو حاصل کرنے کی لالچ میں اتنا آگے چلا گیا کہ اس نے جدید قسم کی  مشین ایجاد کی اب ان مشینوں سے بہت کام ہونے لگے- اور آہستہ آہستہ یہ زمین بہت سے لوگوں میں تقسیم کر دی  گئی- پھر لوگ اس زمین کی وجہ سے لڑنے لگے اور زمین کو اپنی ماں کہنے لگے- زمین کی وجہ سے بہت سے  لوگوں نے اپنا خون بہایا-

 

آہستہ آہستہ انسان نے خود کو ملکوں میں بانٹ دیا-زمین کے حصے ہوتے چلے گۓ اور پھر ایسے بہت سے ملک بن گۓ- اب انسان انسان سے لڑ رہا ہے لیکن انسان کو یہ بھی نہیں پتا وہ ایک ماں باپ کا بیٹا ہے-انسان اپنی حکمرانی کرنے لگا زمین پر اور زمین کی خاطر ایک دوسرے کو مارنے  لگا- اور زمین پر اپنی خدائی کرنے لگا- یہ سب بہت آگے چلا گیا تو اللہ نے اپنا عذاب زمین پر بجھا تا کہ انسان جو یہ کر رہا ہے وہ نہ کرے اور اس عذاب میں بہت سے لوگ مارے گۓ اور جو پیچھے بچ گۓ انہوں نے اس سے کچھ سبق حاصل نہ کیا اور کہنے لگے کے زمین اپنی جگہ سے دوسری جگہ گئی ہے- انسان چاہتا تھا کے پوری زمین پر اس کا ہی قبضہ ہو اور زمین حاصل کرنے کی لالچ میں اس نے دوسرے انسانوں کے لئے ایٹم بم تک بنا لئے اور پھر یہ ایٹم بم دوسرے  ملکوں میں پھینکنے لگے اس طرح زمین کا بہت نقصان ہوتا چلا گیا-ان بموں کی وجہ سے زمین کے اندر گہرے سوراخ ہو گۓ جو بہت  عرصے تک نہ بڑھ پاۓ- لیکن اس سب کے باوجود انسان نے اس سب سے کچھ سبق حاصل نہ کیا اور ایسے ہی کہنے لگا- انسان جس زمین کو اپنی ماں کہتا تھا اس زمین کے ہی  ٹکڑے ٹکڑے کرتا گیاانسان زمین کو جہنم بناتا جا رہا ہے- زمین تو ہماری ماں کی طرح ہے اور ہمیں اپنی ماں کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے- ہم سب کو چاہیے ہم زمین کا خیال رکھیں-اور زمین کو حاصل کرنے کی لالچ میں اس کے ٹکڑے ٹکڑے نہ کریں-            

 



About the author

rabia-ali

I am Kasi kasandra From United states & doing work on filmannex

Subscribe 0
160