-غذا میں کن چیزوں سے پرہیز کیا جائے

Posted on at



بہت سے لوگوں کو یہ عقیدہ ہے کہ بعض غذائیں ان کونقصان کرتی ہیں لہٰذا بیماری میں ان سے پرہیز کرنا چاہئے۔ان کےخیال میں بعض کھانے کی چیزیں گرم اور بعض سرد ہوتی ہیں لہٰذا وہ گرم بیماریوں میں گرم غذاؤں اورسرد بیماریوں میں سرد غذاؤں سے پرہیز کرتے ہیں ۔ ان کی رائےمیں بعض کھانے کی چیزیں نوزائیدہ بچے کی ماں کے لئےنقصان دہ ہوسکتی ہیں۔ان میں سے بعض عقائد تو سمجھ میں آتے ہیں۔لیکن بعض سے فائدے سے زیادہ ہوتا ہے۔اکثرایسا ہوتا ہے کہ بیماریوں میں لوگوں کو جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔وہ ان ہی سے پرہیز کرتے ہیں۔


بیمار کوتو تندرست آدمی کے مقابلے میں اچھی غذا کی بہت ضرورت ہوتی ہے ۔ہمیں بیماری کو نقصان پہنچانے والے کھانوں کی فکر کرنے کی بجائے ان کھانوں کی زیادہ فکر کرنے چاہئے جن سے بیمار کو صحت مل سکتی ہے۔مثلاًزیادہ توانائی دینے والی غذائیں اور ان کےساتھ ساتھ پھل ،سبزیاں ،بیج والی پھلیاں ،گریاں،دودھ،گوشت،انڈےاور مچھلی ۔عام قاعدہ یہ ہے کہ وہی غذائیں جو صحت کے زمانے میں ہمارے لیے مفید ہوتی ہےں،بیماری میں بھی فائدہ کرتی ہیں۔ اسی طرح وہ چیزیں جو صحت کی حالت میں نقصان پہنچاتی ہیں بیماری کی حالت میں اور زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں ۔


مثلاًشراب سے جگر،معدہ،اور اعصاب کی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں،اس سے سماجی مسائل بھی پیداہوتے ہیں ۔


تمباکو پینے سےلمبےعرصےکی کھانسی یا پھیپھڑے کا سرطان اور دوسری بیماریاں ہوسکتی ہیں ۔تمباکو پینا ان لوگوں کے لئے خاص طور پر نقصان دہ ہے جن کو تپ دق اور برونکایٹس جیسی پھیپھڑوں کی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔


بہت زیادہ چکنائی (یعنی چربی،گھی،یا مکھن)والا کھانا معدہ میں زخم (السر)یا ہاضمے کے نظام کی دوسری بیماریوں کو اور بڑھا دیتا ہے۔


ضرورت سے زیادہ شکر اور مٹھائیاں کھانے سے بھوک ختم ہوجاتی ہے اور دانت گل جاتے ہیں ۔ لیکن دوسرے کھانوں کے ساتھ تھوڑی سی شکر سے بیماریاں ناقص غذائیت کے شکار بچے کو ضرورت بھر کی توانائی مل سکتی ہے۔


کچھ بیماریاں ایسی ہیں جن میں بعض دوسری غذاؤں سے پرہیز کرنا پڑتاہے۔مثال کے طور پرخون کے بلند دباؤ(ہائی بلڈ پریشر)دل کی کچھ بیماریاں یا ورم والے پیروں کےمریضوں کو بہت کم نمک کھانا چاہئے یا نمک کھانا ہی نہیں چاہئے ۔بہت زیادہ نمک سےکسی کوفائدہ نہیں ہوتا۔معدے کے زخم اور ذیابیطس کے لیے بھی خصوصی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔


TAGS:


About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160