!....عید کے چھوتھے روز بھی لوگوں کی سیر و تفریح ختم نہیں ہوئی

Posted on at


!....عید کے چھوتھے روز  بھی لوگوں کی سیر و تفریح ختم نہیں ہوئی

 

 عید تو ویسے ایک دن کی ہی ہوتی ہے مگر عید کی خوشی کو  منایا بہت دن تک جاتا ہے لوگوں کی زندگیاں جہاں پر پورا سال اپنے کاموں کو لے کر بہت زیادہ مصروف رہتی ہیں وہاں پر ایسے میں عید جیسے تہوار پر ان  لوگوں کو جی بھر کر لطف اندوز ہونے کا موقعہ بھی مل جاتا ہے اور لوگ اس موقعہ کو بلکل بھی زایا نہیں کرتے ہیں اور ویسے بھی اس مرتبہ سرکاری ملازمین کو گورمنٹ نے چھٹیاں بھی دل کھول کر دی ہیں اور کچھ سرکاری ملازمین بھی بہت اچھے سے ان چھٹیوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور خوب گھوم پھر رہے ہیں بہت مزے سے اپنی فملیز کے ساتھ 

 

 

 


کہتے ہیں کہ عید تو بچوں کی ہوتی ہے اور یہ بات بلکل سچ ہے عید وقعی بچوں کی ہوتی ہے ہم بھی جب بچے تھے تو عید کی خوشی ہی کچھ نرالی ہوتی تھی عید کا انتظار ہی کچھ الگ ہوتا تھا اور پھر بہت انتظار کے بعد جب عید آتی تو اپنے رکھے ہوئے عید کے کپڑے جن  کو ہم روز بڑی بے صبری کے ساتھ دیکھتے تھے کہ کب عید کا دن اہے گا اور ہم ان کو پہنے گیں اور جب پھر عید کا دن آتا تو ہم اپنے خوبصورت کپڑے پہن کر بھر دوستوں کے ساتھ جاتے اور خوب گھومتے پھرتے اور بہت سی چیزیں بھی کھاتے جس میں آئسکریم سب سے پہلے شامل ہوتی تھی خوب گھومتے پھرتے اور رات کو پھر تھک ہار کر واپس گھر آ جاتے 

 

 

 


بڑوں کی عید تو جلدی ختم ہو جاتی ہے مگر بچوں کی عید تو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی ہے ابھی بھی باہر  پارکس میں آئسکریم پوانٹ پر ریسٹورانٹ میں ہر جگہ پر لوگوں کا بہت رش ہے کیونکہ ابھی بھی لوگوں کی عید ختم نہیں ہوئی ہے اس کے علاوہ لاہور چڑیا گھر میں بڑے اور بچے دونوں ہی بہت بڑی تعداد میں یہاں کا روح کر رہے ہیں اور بچے وہاں پر اپنی پسند کے جانوروں کو دیکھ کر بہت ہی لطف اندوز ہوتے ہیں کسی کو سانپ پسند ہے تو کسی کو شیر بہت پسند ہے تو کسی کو ہاتھی پر بیٹھنا بہت زیادہ اچھا لگتا ہے مگر افسوس وہاں پر اس مرتبہ ہاتھی تھا ہی نہیں جس کی وجہ سے بچوں کا دل تھوڑا اداس ہو گیا مگر یہ پاکستان ہے نہ یہاں پر کچھ بھی کرنا نا ممکن نہیں ہوتا ہے تو اسی لئے وہاں پر اصلی ہاتھی کی جگہ نکلی ہاتھی رکھ دیا گیا مگر خیر بچے تو آخر بچے ہی ہوتے ہیں انہوں نے اپنا دل نکلی ہاتھی سے ہی بھلا لیا اس کے علاوہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد عجائب گھر میں بھی دیکھی گئی جہاں پر بھی لوگوں نے پرانے زمانے کی چیزوں کو دیکھا اور بہت لطف اندوز ہوئے ان نئی اور منفرد چیزوں سے اس کے علاوہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد لاہور واہگہ بارڈر پر عید کے چوتھےروز بھی دیکھنے کو ملی جہاں پر لوگوں نے رینجرز کے جوانوں کی بریڈ دیکھی اور اپنے  فوجی بھائیوں کی زور زور سے نعرے لگا کر حوصلہ افزائی بھی خوب کی اور بچے اور بڑے دونوں اپنے ہاتھوں میں پاکستان کا پرچم بھی لہراتے رہےیہ ہماری پاک فوج کے نو جوان جو کہ عید جیسے تہوار پر بھی اپنے گھروں اور پیاروں سے دور رہتے ہیں تو ایسے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد یہاں پر ہمارے فوجی بھائیوں کے ساتھ عید منانے اور انکا حوصلہ بڑھانے آتے ہیں اور خود بھی بہت لطف اندوز ہوتے ہیں 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160