آج کل کی صبح کا آغاز

Posted on at


 آج کل مارننگ شوز پاکستان میں  بہت ہی زیادہ مشور اور حد ترین پسندیدہ شوز ہیں اآج کل کے ٹائم میں مارننگ کی  شوز ٹی آر پی باقی شوز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے لیکن آج کل کے دنوں  میں مارننگ شوز میں کوئی بھی نیو آئیڈیا نہیں ھوتا اور نہ ہی کوئی نیو کانسپٹ ھوتا ہے تمام شوز ایک ہی روایت  کو چلا رہے ہوتے ہیں.

ہم آج کل مارننگ شوز کو مارننگ  شوز کہنے کے بجاہے شادیوں کے شوز یا پھر تھیٹر بھی کہا جا سکتا ہے اگر ہم ١٠ سال پرانے شوز کی طرف دیکھنے تو وہ بہت ہی معلوماتی اور تفریحی شوز تھے اس وقت کے مارننگ شوز کا سٹارٹ بہت ہی اچھا ھوتا تھا اور جو کے انسان کو تازہ کر دیتا تھا .

اس وقت کے مارننگ شوز بہت زیادہ مشور تھے کیوں کے اس وقت شوز میں بہت ہی معلوماتی باتیں ہوتی تھی جیسے   کے مختلف قسم کی  معلومات ،ہماری قوم کا مثبت پہلو، تفریح ،صحتمند ناشتہ ،اچھی خوراک ،ورزش ،اور زندگی گزارنے کے طریقے کے بارے میں بتایا جاتا تھا 

 لیکن آج کل ہماری صبح کا  آغاز نہایت ٹینشن سے ھوتا ہے کیوں زیادہ تر شوز عورتوں پر ہی ہوتے  ہیں جیسے کے  دوسری شادی یا پھر ان پر ظلم و ستم کی کہانیاں ،یا پھر جادو ،کالا جادو ،آسیب ،گرھیلومسلے ،قتل کے کیس ،اور ہماری قوم کے منفی پہلو یا انسانوں کے منفی پہلو کو لے کر ھوتا ہے.ان سب ہی چیزوں کو سامنے لانا بھی ضروری ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں  ہے کے ہر شو میں ان ہی باتوں کا ذکر کیا جاہے اور ہر دن خراب کر دیا ان سب باتوں کو آگے لانے کے لئے اور بی شوز ہوتے ہیں جو کے باقی نیوز چینل پر لگتے ہیں تو پھر مارننگ شوز کو یہ کام  کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی 

مگر آج کل ہم اپنا  صبح کا آغاز ہی بہت برا کرتے ہیں اور پھر پورا دن برا ہی گزرتا ہے کیوں کے آج کل کے مارننگ شوز کو مارننگ شوز  نہیں بلکے شادی شوز یا پھر ٹینشن شوز کہا جا سکتا ہے. کوئی بھی ہوسٹ اپنے شو میں شادی کرتی ہے اور پیچھے سے سارے سٹارٹ ہو جاتے ہیں.اور شادیوں کا سیزن شروح ہو جاتا ہے 

مارننگ شوز ہماری  صبح کا ایک اچھا آغاز ہونا چاہئے مگر ایسا کچھ بھی نہیں ھوتا بلکے وہ  ہماری بری صبح کا آغاز ہو جاتا ہے. ہمارے ملک کی منفی چیزوں کے لئے کوئی اور شوز ہونے چاہئے نہ کے مارننگ شوز ہونے چاہئے مگر زیادہ rating اور ٹی آر پی کے لیے مارننگ شوز نے آپنی  معلوماتی اور اچھی صبح کا آغاز کھو دیا ہے یہ سب کچھ صرف اور صرف ٹی آر پی کے لیا ہو ر ہے 

 



About the author

shararti-kuri

em a shararti kuri ...........welcome to ma world ;)

Subscribe 0
160