انسانیت

Posted on at


انسانیت کہنے کو تو ایک چھوٹا سا لفظ ہے لیکن اس کا مطلب بہت ہی گہراہی میں ہے. ہم ہر انسان کے منہ سے انسانیت کا لفظ سنتے ہیں ، کتابوں میں بچپن سے اس پے ایک آدھ چپٹر تو ضرور پڑھتے ہیں، اپنے بڑوں سے سنتے ہیں، تربیت میں یہ لفظ ضرور شامل ھوتا ہے. لیکن اس لفظ کو اپنے ارد گرد نظر گھماؤ تو کہیں بھی نظر نہیں آتا.  

 

انسانیت محظ ایک لفظ نہیں ہے لیکن اس دور میں اس کی حیثیت صرف ایک لفظ جتنی ہی رہ گئی ہے یا پھر یوں کہیں کے اس سے بھیت کہیں بہت پرے . انسانیت ختم ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں. سب سے بڑ ی بات نفسہ نفسی کا عالم ہے. کسی کو کسی کی بھی پرواہ نہیں ہر کسی کو آپنی پڑھی ہے. مقابلہ حد سے بڑھ گیا ہے ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے بڑھنا چاہتا ہے، کسی کی کسی کی بھی پرواہ نہیں . اور انہی چکروں میں ہر کوئی ایک دوسرے سے دور  ہوا گیا ہے اور انسانیت ختم ہو گئی ہے.   

              انسانیت کا انسان کی سا اکی سے بہت گہرا تعلق ہے. انسان کا دماغ اسے ہر چیز سوچنے دیتا ہے. اچھے برے کی تمیز آتی ہے. اور آج کل دماغ کا ہی تو استمال نہیں ھوتا، دماغ کو صرف و صرف غلط کاموں اور پیسا کمانے میں ہی خرچ کیا جاتا ہے. باقی ہر چیز میں دماغ کی چھٹی .... انسان کو شروع سے ہی انسانیت پر بڑے بڑے لیکچر دیے جاتے ہیں لیکن وہ ان سب باتوں کو بھول جاتا ہے کیوں کے جیسے ہی ایک انسان بڑا ھوتا ہے. اسے اپنے اس پاس، باہر کی دنیا میں کہیں بھی اس لفظ کا مطلب نہیں ملتا اور وہ سب کچھ ، آپنی ہر سیکھ بھول جاتا ہے، اور اور ایک عام انسان جو اس معاشرے میں بنا انسانیت کے ھوتا ہے ویسا ہی بن جاتا ہے. جب کے اس انسان کو چاہیے کے وہ دوسروں کو بھی اچھی ترغیب کرے لیکن ایسا کبھی نہیں ھوتا برائی کی ہی جیت ہوتی ہے اور انسانیت کا دم ٹوٹ جاتا ہے. 

               چھوٹی چھوٹی چیزوں، اور باتوں سے لے  کر بڑ ی بڑ ی چیزوں تک نظر ثانی کی جاۓ تو  ہر ایک سے انسانیت نکل چکی ہے. ماشرے میں تو انسانیت کا کوئی خوف اور کوئی کانسپٹ نہیں ہے. غربت، چوری، بے روزگاری،غیر اخلاقی مسائل نے اس لفظ کا گلہ دبوچ لیا ہے. اور لوگوں کی اس حالت کا زمیدار کافی حد تک حکومت کو ٹھہرایا جا سکتا ہے. ہماری حکومت میں ہی در حقیقت انسانیت جیسی کوئی چیز نہیں.اور جب وہاں ہی نہیں تو عوام بیچاری کہاں جاۓ،. اگر حکومت عوام کے مسائل پے غور کری اور اور ان کے مسائل حال کرے تو لوگوں کو رشتوں کا احساس ہو، قدر ہو اور لوگ ایک دوسرے کے بارے میں سوچیں اور انسانیت اجاگر ہو ...........................



About the author

blue_eyes

just different.........

Subscribe 0
160