جمعہ کی اہمیت

Posted on at


ویسے تو ہفتے کے سات دن ہوتے ہیں لیکن ان میں سے ہر ایک کی اپنی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ اسلامی نقطہ نظر سے اگر بات کی جائے تو پورے ہفتے میں جمعے کا دن بہت فضیلت والا ہے اور اہمیت کا حامل بھی ہے۔ اسلام میں جمعے کے دن کو دنوں کا سردار بھی کہا جاتا ہے اور اسی وجہ سے معاشرے کے تمام لوگ ظہر کی نماز مل کر کسی  بڑی مسجد میں ادا کرتے ہیں اور امام صاحب اس دن نماز سے پہلے خطبہ بھی دیتے ہیں۔ یہ نمار ادا کرنا ہر مسلمان کے لیے بہت ضروری ہے، بعض علماء کے نزدیک مسلسل تین جمعے نہ ادا کرنے سے انسان دائرہ اسلام سے خارج کردیا جاتا ہے۔

 

جمعے کے دن کی تاریخ میں بھی بہت بڑی اہمیت ہے اور ذیادہ تر اہم واقعات بھی جمعے کو ہی پیش آئے ہیں۔ اس کائنات کا نظام بھی جمعے کے دن ہی شروع ہوا ہے اور اس کا نظام بھی جمعے کو ہی ختم ہو گا۔ نزول قرآن پاک کا سلسہ بھی جمعے کو ہی شروع ہوا اور جمعے کو ہی اختتام ہوا ہے اور اسلام کی اہم کامیابی جس کو فاتح مکہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے وہ بھی جمعے کے دن ہی حاصل ہوئی ہے۔

عام لوگ جمعے کے دن اپنے کام کاج سے چھٹی کرتے ہیں اور ان کی چھٹی کا مقصد پوری دل لگی کے ساتھ کسی بڑی مسجد میں جاکر نماز ادا کرنا ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے جمعے کی سرکاری تعطیل ہوتی تھی مگر جب گورنمٹ نے دیکھا کہ سرکاری ملازمین جمعے کے دن نماز کی تیاری کرنے کے بجائے اپنے اپنے کام کاج میں مصرف ہو جاتے ہیں جو اُن کے پورے ہفتے کے بقایا ہوتے ہیں تو اس کا حل یہ نکالا گیا کہ جمعے کے بجائے اتوار کو سرکاری چھٹی دی گی اور لوگوں کو جمعے کی اصل اہمیت بتائی گئی۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160