مغفرت کی رات ( شب برات)

Posted on at


 

برات کے لغوی معنی بری ہونے کے ہیں اس رات میں چونکہ گناہ گاروں کی مغفرت اور مجرموں کی برات ہوتی ہے اس لیے اس رات کو شب برات کہتے ہیں حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ ایک رات حضرت محمد تہجد کے لیے کھڑے ہوئےنماز شروع کی اور سجدے میں پہنچے تو اتنا طویل سجدہ کیا کہ مجھے خطرہ ہو گیا کہ خدانخوستہ آپؐ کی روح قبض ہو گئی ہےیہاں تک کہ میں پریشان ہو کر اٹھی اور آپ کے پاس جا کر آپؐ کے انگوٹھے کو حرکت دی آپؐ کی کچھ حرکت فرمائی جس سے مجھے اطمینان ہو گیا اور میں اپنی جگہ لوٹ آئی جب آپؐ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا ! عائشہ تم جانتی ہو کہ یہ کونسی رات ہے ؟ میں عرض کی کہ اللہ تعالی اور اسکے رسول خوب جانتے ہیں

آپؐ نے فرمایا کہ یہ نصف شعبان کی رات ہے اللہ تعالی اس رات میں خاص طور پر اہل عالم کی طرف توجہ فرماتا ہے اور مغفرت مانگنے والوں کی مغفرت اور رحم کی دعا کرنے والون پر رحم فرماتا ہے سوائے آپس میں کینہ رکھنے والوں کے حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب نصف شعبان کی رات آئے تو رات کو جاگو اور نماز پڑھو اور دن کو روزہ رکھواس لیے کہ اللہ تعالی اس رات کو غروب آفتاب کے وقت سے پہلے ہی آسمان پر تجلی فرماتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ ہے کوئی استغفار کرنے والا کہ ہم اسکی مغفرت کر دیں ، ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ ہم اسے رزق دیں یہ صدائے عام اس طرح جاری رہتی ہیں یہان تک کہ صبح ہو جائے  

ہم مسلمانوں کے لیے جو اعمال اس رات مین مسنون ہیں وہ یہ ہیں

رات کو جاگ کر نماز و نوافل پڑھنا اور ذکر و تلاوت میں مشغول رہنا

اللہ تعالی سے مغفرت ، عافیت اور اپنے مقاصد دارین کی دعا مانگنا

اس رات کی صبح کو ہعنی پندرھویں تاریخ کو روزہ رکھنا یہ سب مسنون عمل ہیں

یہ ہم سب مسلمانوں کے لیے بہت عظیم اور مغفرت والی رات ہے اسلیے اس رات میں ہم کو قیام کر کے اپنے گناہوں کی بخشش کروانی چاہیے اور عالم اسلام کی سر بلندی کے لیے بھی دعا کرنی چاہیے۔ 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160