آزادی مارچ کے ریڈ زون کی طرف بڑھتے ہوئے قدم

Posted on at


آزادی مارچ کے ریڈ زون کی طرف بڑھتے ہوئے قدم


 


پاکستان تحریک انصاف کے چیرمیں عمران خان نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنے چاہنے والوں کو بھی حکم دے دیا ہے کہ اگرا اج رات تک آزادی مارچ کا کوئی نتیجہ نا نکلا تو ہم ریڈ زون میں داخل ہوں گے اور آزادی مارچ میں شامل لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ریڈ زون میں اس کے ساتھ چلیں عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پرامن لانگ مارچ چاہتے ہیں اس لیئے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کوئی طور پھوڑ نا کہ جائے اور نہ ہی کسی کو زخمی کی جائے یہ لانگ مارچ نئے پاکستان کے لیئے ہے اس لیئے اسکون سے ریڈ زون میں داخل ہوا جائے ان کا کہنا تھا کہ لوگ زیڈ زون میں ایک پودے کو بھی نقصان نا پہنچائیں۔


 




اور انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں داخل ہوتے وقت میں سب سے آگے ہوں گا اگر پولیس پہلی گولی چلائے گی تو وہ مجھے لگے گی۔ اور انہوں نے پولیس سے بھی اپیل کی کہ انہیں پرامن لانگ مارچ کرنے دیا جائے ان کے لوگوں پرا کوئی گولیاں نا چلائیں جائیں اور نہ ہی پولیس اپنا کوئی نیا گلوبٹ پیدا کر کے عوام کے سامنے لے کر آئیں۔ پہلے بھی ایک گلوبٹ نے ملک کا بہت نقصان کیا ہے اور اس کا سلہ عوام کو سہنا پڑا ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بن کر رہے گا اب انہیں کوئی نہیں روک سکتا اور نہ ہی ہم روکنے والے ہیں


 




About the author

160