’سلمان کی بات کرنے سے گریز کرتی ہوں‘

Posted on at


بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ اپنے سابقہ پریمی اور اداکار سلمان خان کے بارے میں کھلے عام بات کرنا ان کے موجودہ تعلق کے لیے قابل احترام بات نہیں ہوگی۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف سے ایک شو کے دوران سلمان خان سے تعلق کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں اور یہ بات صرف فلمی صنعت میں ہی نہیں اس کے باہر بھی لوگ جانتے ہیں اور سلمان خان کا خاندان انہیں بیٹی کی طرح سمجھتا ہے۔ کترینہ کا مزید کہنا تھا کہ تاہم میڈیا میں بار بار سلمان اور ان کے خاندان کے بارے میں بات کرنا ان کے موجودہ تعلق کے لیے ناقابل احترام ہوگا جس کی وجہ سے وہ اس سے گریز کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ کترینہ کیف کی اداکار رنبیر کپور سے تعلقات کی خبریں اکثر میڈیا میں چلتی رہتی ہیں۔ اپنے موجودہ تعلق اور رنبیر سے شادی کے سوال پر کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ہمیشہ رہنے والے دوست ہیں



About the author

160