(جلد پر ابھرنے والے تل یا مسے کو نظر انداز نہ کریں (حصہ سوئم

Posted on at


اس میں خون رسنے لگا ہو یا زخم ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لگ رہا ہو تو ان تمام صورتوں  میں ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔



موذی قسم کے میلانوما کا علاج جتنا جلد شروع کردیا جائے زندہ بچنے کے امکانات اتنے ہی روشن ہوتے ہیں۔


میلانوما کے حوالے سے ایک خاص بات یہ ہے کہ دیگر اسکن کینسر کے مقابلے میں اس کے واقعات کم دیکھے جاتے ہیں لیکن اگر ابتدائی مرحلے میں یہ پکڑ میں نہ آئے تو دیگر جلدی سرطان سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔



جلدی سرطان سے متعلق 75 فیصد اموات میلانوما کی وجہ سے ہوتی ہیں 2012 میں پوری دینا میں میلانوما سے 2 لاکھ 3 ہزار مریض جانبر نہ ہوسکے تھے ساری دنیا میں میلانوما کے سب سے زیادہ مریض آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دیکھے جاتے ہیں۔



گزشتہ 20 سالوں سے یہ ان علاقوں میں زیادہ دیکھے جارہے ہیں جہاں کا کیشیائی نسل کے افراد کی اکثریت ہے۔



160