لگا ہے ظلم کا بازار دیکھو

Posted on at


ہر آنے والی حکومت سرکاری محکموں پولیس کو کرپشن پاک کرنے دعوے کرتی ہے دعوے کرتی ہے الیکشن کے دوران غربت بے روز گاری ختم کرنے کا سفید جھوٹ بولا جاتا ہے اپنے آپ کو دیانت دار کہنے والے بڑے بڑے جھوٹ بول کر ذرا سا بھی شرماتے نہیں اسی وجہ سے عوام حکمرانوں سیاست دانوں سے شدید نفرت کرنے لگے ہیں گزشتہ سال ہونے والے الیکشن میں عمران خان کی تحریک انصاف کا جوش و جذبہ دیکھ کر بڑے بڑے سہانے خواب عوام نے بسا لئے تھے عوام کو یقین ہو چلا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ایک نئی روایت قائم کر دے گی اسی وجہ سے ملک بھر میں تحریک انصاف کو زبر دست پذیرائی حاصل ہو ئی تھی اور صوبہ پختونخواہ میں عوام نے اپنے خواب پورے کرنے کیلئے تحریک انصاف کو اقتدار دلا دیا تھا تحریک انصاف جس طرح کے دعوے کر رہی تھی ان کی حکومت قائم ہونے پر کرپٹ بد عنوان لوگوں پر خوف طاری تھا عوام بھی کوئی نئی تبدیلی آنے کی خوشی میں مبتلا تھے اور تبدیلی آنے کا انتظار کرتے رہے مگر افسوس ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تحریک کچھ نہ کرسکی مہنگائی بے روز گاری سرکاری محکموں ،میں کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے پولیس مظالم میں کئی گنا ہو گیا سرکاری محکمے صوبائی حکومت کو سرعام بے وقوف بنانے لگے ناجائز منافع خوری خاتمہ کے نام پر معمولی غریب لوگوں کو جرمانے کر کے انتظامیہ بڑے مگر مچھوں کو ریلیف دینے میں لگ گئی ناحق ہونے والے جرمانوں کاروائیوں کو ظاہر کر کے حکومت کو مطمئن کیا جانے لگا اصل بڑے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے ناجائز منافع خوری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے پولیس معمولی نشہ کرنے والوں پر منشیات مقدمات بنا کر بڑے منشیات فروشوں سے مال کمانے پر لگ گئی جعلی کاروائیاں کر کے حکومت کو مطمئن کیا جانے لگا دو سو روپے جرمانے والے ملزمان کو جرائم پیشہ بناکر ترقیاں حاصل ہونے لگی تھانے نوٹوں کی مشین کا روپ دھار گئے اختیارات کا ناجائز استعمال دیدہ دلیری سے ہونے لگا قومی دولت کی لوٹ مار پیسے سے زیادہ ہونے گلی بااثر حکومت سے مراسم رکھنے والا طبقہ بے تاج بادشاہ بن گیا نااہل سفارشی لوگوں کی اجارہ داری نے سرکاری محکموں کو غریب لوگوں سے کوسوں دور کر دیا اور تحریک انصاف کی ڈیڑھ سالہ دور حکومت نے عوام کے تمام خواب چکنا چور کر دیئے تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں کوئی نئی روایت قائم کر کے عوام کیلئے انقلاب اقدام اٹھالیتی تو اسے دھرنوں کی ضرورت پیش نہ آتی 



About the author

Nidaa

Hiiiii I am Nidaaaa

Subscribe 0
160