روٹی کی سیاست

Posted on at


کئی سال قبل جب ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا تھا تو اس وقت کوڑے کے ڈھیروں سے پیٹ بھر نے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی لوگ بے روز گاری بھوک سے تنگ آکر خود کشیاں بھی نہیں کرتے تھے اور نہ ہی عوامی بجلی گیس کا بل ادا کرنے کیلئے گھریلوں اشیاءفروخت کرتی تھی سیاست دانوں نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے روٹی کپڑا مکان اور ملک و قوم کو ایشین ٹائیگر بناننے کے خوبصورت نعرے لگائے اور اقتدار میں آکر اپنے خاندانوں پر بڑے بڑے عہدوں اورنوٹوں کی بارش بر سادی جبکہ غریب طبقہ کو پاﺅں سے لیکر سر تک ناجائز ٹیکسوں میں جکٹر کر دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا گیا پیپلز پارٹی اور نون لیگ حکومتوں کا دور عوام پر عذاط بن کرنا زل ہوا اور حیران کن طور پر معمولی ستی اشیاءبھی خریدنا ناممکن بنادیا گیا حکمرانوں کے دوست رستے دار انڈسٹریاں فیکٹریاں لگاکر دو سو روپے کی لاگت لگا کر اپنی چیز دو ہزار میں فروخت کرکے عوام کا خون نچوڑنے پر لگا دیئے گئے قرضے کے نام پر قومی بنکوں کو خوب لوٹا گیا اور ہوش اڑانے والی کرپشن کر کے مخصوص طبقہ اربوں پتی بنا دیا گیا جبکہ عوام بھوک میں مبتلا کر کے بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور کر پر مجبور کر دیئے گئے مگر پھر بھی یہ ظالم عوام کو بہت زیادہ بے وقوف سمجھ رہے ہیں اور پرانے نعروں کی آڑ میں عوام کو جھانسے دیکر اقتدار میں آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور گزشتہ سال اقتدار میں آنے والی نواز حکومت نے تو ظلم کی حد کر کے رکھ دی الیکشن کے دوران نواز شریف پارٹی نے مہنگائی لوڈ شیڈنگ بجلی گیس میں کمی لانے کا پکا وعدہ کرکے اقتدار حاصل کیا تھا ان کے آنے پر صرف سوا سال قبل بجلی کا یونٹ بمعہ ٹیکس تین روپے تھا 20کلو آٹے کا تھیلا 450ورپے اور تمام سبزیاں 20سے 30روپے کلو تھی مگر ان غریبوں کی خیر خواہ حکومت نے اپنے جادو کا ایسا اثر دیکھایا ہے کہ غریب طبقہ کے رونٹے کھڑے ہو گئے دیکھتے ہی دیکھتے بجلی کا یونٹ 20روپے کے قریب ہو گیا 20کلو آٹے کا تھیلا نو سوروپے اور دس روپے کلو فروخت ہونے والی سبزیاں ایک سوروپے کلو فروخت ہونے لگی جبکہ فروٹ کپڑا جوتا و دیگر استعمال کی اشیاءعوام کی قوت خرید سے باہر کر دی گئی دو سو کی لاگت سے تیار ہونے والے شوز شیشوں میں سجاں کر دو ہزار میں فروخت ہوتے ہیں اسی طرح دیگر اشیاءکے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کرکے غریب طبقہ کو زندہ در گو ر کیاگیا اور طالم ابھی تک سب اچھا کرنے کے جھانسے دے رہے ہیں اور قوم بے وقوف بنا رکھی ہے روٹی دینے کا جھانسہ دیکر سب کچھ چھین لیاگیا ہے کرپشن نے ایشین ٹائیگر بنانے کے بجائے سرکاری ادارے کھوکھلے کر کے رکھ دیئے ہیں کوئی آفت آنے پر سرکاری اداروں کی شرم ناک کارکردگی سب کے سامنے آجاتی ہے آخر کار پاک فوج کو حرکت میں آنا پڑھتا ہے فوج اور عدلیہ کے سوا باقی سب سرکاری ادارے اپنا وقار کھو چکے ہیں عرصہ کئی سال سے سفید جھوٹ بول کر ووٹ لینے والے جھوٹے ثابت ہونے کے باوجود صافق و امین ہونے والی شق 62-63کی زد میں نہیں لائے جاتے ان سایست دانوں نے ملک و قوم اور غریب طبقہ کو فائدہ دینے کے بجائے نچوڑ کر لاغر کر دیا ہے جبکہ فوجی دور کو عوام چھے الفاط میں یاد کرتی ہے جنرل مشرف نے غریبوں کو حقیقی ریلیف دیتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹور کا آغاز کیاتھا اور معیاری اشیاءبازار سے 40فیصد سستی ملتی تھی آج ان سیاست دان حکمرانوں کے دورمیں یوٹیلیٹی سٹور کی انتہائی ناقص غیر معیاری کم وزن اشیاءبازار ریٹ کے برابر فروخت ہورہی ہے محفوظ ہیرا پھیری سے عوام کو بے وقوف بنا کر سٹوروں کی آڑ میں لوٹا جارہا ہے آج ملک و قوم تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے افسوس اقتدار کے سبب سیاست دان اور ان کی الادیں حکمرانی کی خاطر ایک دوسرے کا گریباں پکڑے ہوئے ہیں کاش قوم کو ونسٹن چر چل یا امام خیمنی جیسی شخصیت مل جائے 



About the author

Nidaa

Hiiiii I am Nidaaaa

Subscribe 0
160