ایک دعا

Posted on at


ایک دعا جو عرش کو ہلا دیتی ہے . انسان جب الله پاک کی ذات سے دعا کرتا ہے تو وہ اس کے اتنقریب ہوتا ہے جس میں صرف ایک پردے کا فاصلہ ہو . الله پاک کا احسن ہے کے اس نے ہمیں مسلمان پیدا کیا اس کے ہمیں عبادت کرنا سکھایا . اور عبادت میں دعا کو بنایا تاکہ انسان الله پاک سے اپنی مشکلات حل کروا سکے اس سے مانگ سکے اپنے گناہوں کی معافی .. ویسے تو وہ ذات ہر بات ہی جانتی ہے لیکن انسان پر چھوڑ رکھا ہے کے وہ اس کا کتنا پابند ہے . اسی طرح اگر ہم انسان کی بات کریں تو آج کا انسان اتنا خود گرز ہو چکا ہے کے بنا کسی مطلب کے اپنے رب کو بھی یاد نہیں کرتا . میں بھی خیر انہی انسانوں میں سے ہوں . لیکن یہ بھی الله پاک کا احسن ہے کے جب بھی کوئی مشکل آتی ہے اسی کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں اسی سے مانگتے ہیں
آج کا میرا کوئی مضمون نہیں ہے بس ایک التجا ہے . شاید جسے کوئی پڑھے بھی نا پر پھر بھی میں تو اپنا مقصد پورا کر سکوں گا نہ .. یہ دعا ہے ان سب کے والدین کے لئے جو اسے پڑھیں گے . ان سب مریضوں کے لئے جو بیمار ہیں .. ان سب کے لئے جو کسی نہ کسی مشکل میں گرفتار ہیں ..



" میری دعا ہے یہ الله پاک سے جو بہت مہربان ہے رحیم ہے ، رحم کرنے والا ہے ، بخشنے والا ہے ، میری دعا ہے اس رب کریم سے جس کا دیا ہوا سب ہے ، جس کے سوا ہمارا کوئی معبود نہیں ہے اور ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ، ے میرے رب بیشک ہم بہت گنہگار ہیں بھٹکارے ہوے ہیں زمانے کہ ، گناہوں میں اس قدر لپٹے اور گھیرے ہوے ہیں کے نکلنا بھی مشکل ہے ، پر تیری صفت ہے کہ جو ایک بار دل سے توبہ کرتا ہے تو اسے معاف کر دیتا ہے . اے رب پھر سن آج ہماری بھی ہم بھی دل سے توبہ کرتے ہیں کے گناہوں سے بچیں گے . نیکی کے راستے چلیں گے ، ہمارے سب پچھلے گناہوں کو معاف کر دے ، ہمارے والدین پر اپنا رحم کرم کر ، جو بیمار ہیں ان کی بیماریوں کو دور کر انھیں شفا کاملہ اجلہ مستمرہ آتا فرما ، میرے بابا جان ، میرے والد جن کی وجہ سے میں آج اس دنیا میں ہوں میرے رب ان پر اپنا رحم فرما انھیں جو بھی مشکلات ہیں وہ دور فرما ، ان کو شفا دے ان کی عمریں دراز کر ان کا سیا شفقت ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھ ، یا میرے مولا ہماری دعا کو قبول فرمانا ، جو بھی جہاں بھی بیمار حال ہیں پریشان ہیں سب پر اپنا رحم کرم نازل فرما .. ہمیں ہمارے گناہوں کو معاف فرما .(آمین ). بیشک ہمیں تیری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے




About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160