ادبی مطالعہ کی کمی

Posted on at


انسانی ترقی کا ایک راز ادبی مطالعہ ہے کیونکہ کتاب ہی ایک بہترین دوست ہے جو کہ ہر مشکل گھڑی میں انسان کو نئے راہ ہموار کرکے اسے اصل منزل مقصود تک پہنچاتی ہے اور انسان کو نئی راھیں دکھانے کا سببب بنتی ہے



آج تک جتنی بھی اعلیٰ شخصیات گزری ہیں ان کی زنگی میں مطالعہ کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی لیکن آج کے دور ادبی مطالعہ میں کمی کی وجہ سےناخواندگی کی شرح بڑھ رہی ہے جو کہ کسی ملک کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہے



آج کل اساتذہ طالبعلم کو بڑے ذوق و شوق سے پڑھاتے ہیں لیکن طالبعلم شارٹ کٹ راستہ ڈھونڈ کر اپنا مقصد تو حاصل کر لیتا ہےلیکن یہ اسکو آیندہ کیلئے خاص فائدہ نہیں دیتاکیونکہ وہ اس علم پر عبور حاصل نہیں کرسکتا



ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے خواندگی کی شرح کو بڑھانا بہت ضروری ہے جو کہ ادبی مطالعہ کی مرھون منت ہے لہذا آج کے دور میں ادبی مطالعہ کی کمی نےعلم کو محدود کر دیا ہے جو کہ ناخواندگی کے اضافے کا سبب بن رہی ہے لہذا طالبعلم میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنا بہت ضروری ہے


 



160