ماحولیاتی آلودگی کی وجوہات

Posted on at


 


نظام شمسی میں ہماری دنیا ہی رہنے اور سانس لینے کی جگہ ہے کسی جگہ کا ماحول ہی انسان کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہےجدید سائنس،انڈسٹریز اور نیوکلیئرہتھیاروں کی وجہ سے پوری دنیاکے ماحول میں تبدیلیاں پیدا ہو گئی ہیں جو کہ انسان کی صحت پر اثر انداز ہو رہی ہیں



ان میں سے ایک بڑی وجہ جنگلات کا کٹاوہے جنگلات کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ پوری دنیا کےماحول کوآکسیجن فراہم کرتے ہیں اورآجکل انسان ان جنگلات کواپنی ضروریات کے لیے کاٹ کر پورے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں ما حول کو آلودہ کرنے کی دوسری بڑی وجہ اوزون کی تہ میں شگاف ہے اوزون کی تہ ماحول کے لیے مضر صحت شعاعوں کو زمین پر آنے سے روکتیں ہیں یہ شگاف پڑنے کی بڑی وجہ گرین ھاوس اثرات،کاربن مونوآکسایئڈ اور دوسری گیسون کا آب وہوا میں زیادہ مقدار میں ہونا ہے



تیسری بڑی وجہ سیلاب اور زلزلے ہیں سیلاب آنے کی بڑی وجہ گلیشئرز کا پگھلاو ہے گلیشئر بڑی تیزی سے پگھل کرسمندروں میں گر رہے ہیں اور سمندروں کی سطح بلند ہو رہی ہےاور یہ پانی سونامی سیلاب کا روپ دھار کرماحول کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے



نیوکلیئر شعاعیں ماحول کو بہت تیزی گرم کر رہی ہیں جدید دور میں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کی وجہ سےجو شعاعیں خارج ہوتیں ہیں ان سے ماحول کو بہت نقصان  پنہچا ہے



انسان خود بھی ماحول کو کافی نقصان پنہچا رہا ہے گاڑیوں کے دھوئے ،فکٹریوں کی زہریلی  گیس اور گندے پانی سے آلودگی پھیلا رہا ہےاور اس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں


ماحول کو صاف رکھنا ہر انسان کی زمہداری ہے۔     



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160