حضرت عثمان غنیؓ

Posted on at


حضرت عثمان غنیؓ کا تعلق قبیلہ قریش کے خاندان بنو اُمیہ سے تھا آپؓ کا نسب پانچواں بُشت میں رسول اکرمﷺ سے جا ملتا ہے آپؓ کے والد کا نام عفان اور والدہ کا نام اُروی تھا آپؓ کی نانی اُم حکیم بنتہ عبدالمطلب نبی کریمﷺ کی پھو پھی تھیں آپؓ نے جوان ہو کر تجارت کا پیشہ اختیار کیا اور امانت اور دیانت داری کی وجہ سے جلد ہی امیر لوگوں میں شمار ہونے لگے



حضرت ابو بکر صدیقؓ کے ساتھ آپﷺ کے دوستانہ تعلقات تھے جب ابو بکر ؓ نے آپؓ کو اسلام کی دعوت دی تو آپؓ نے حضرت محمدﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کیا اسلام قبول کرنے والے آپؓ چھوتھے مسلمان تھے


قبول اسلام کے بعد حضرت محمدﷺ کی صاحبزادی رُقیہؓ سے آپؓ کا نکاح ہوا ۲ ہجری میں حضرت رُقیہؓ وفات پاگئیں تو حضرت محمدﷺ نے اپنی دوسری بیٹی حضرت اُم کلثومؓ کا نکاح آپؓ سے کر دیا جس کی وجہ سے آپؓ دو النورین یعنی (دو نوروں )والا کہلائے



مسلمانوں کے خاطر آپؓ نے ایک یہودی سے کنواں خرید کر مسلمانوں کے قف کر دیا محرم ۲۴ ہجری کو حضرت عثمان غنیؓ خلیفہ بنے اس وقت آپؓ کی عمر ۷۰ سال تھی آپؓ کے دور میں ہی قرآن مجید تدوین اور اشات کا اہتمام ہوا اس لیے آپؓ کو جامع القرآن بھی کہتے ہیں 


۳۵ ہجری میں حضرت عثمان غنیؓ کو سازش کے ذریعے شہید کیا گیا اس وقت آپؓ قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے شہادت کے وقت آپؓ کی عمر۸۲ سال تھی اور آپؓ کو جنت ابقیع میں دفن کیا گیا




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160