ادرک کے فوائد

Posted on at



ادرک ایک خوشبو دار نباتاتی جڑ ہے۔ یہ گوشت، سبزیوں اور دالوں میں بطور مسالہ استعمال ہوتا ہے۔ ادرک کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے اور بادی اور گیس کو ختم کرتا ہے۔ خشک ادرک کو سونٹ کہتے ہیں۔ ادرک میں اسی فیصد پانی ہوتا ہے۔ اس کی خصوصی خوشبو اس میں موجود ایک مخصوص قسم کے تیل کی مرہون منت ہے جو اس میں تقریباً تین فیصد ہوتا ہے۔ اس کا کڑوا تیز ذائقہ اس آئل میں موجود رسینس کی وجہ سے ہے۔ ادرک میں کم مقدار میں چر بی، کابوہائیڈریٹس، کیلشیم، فاسفورس اور وٹامن اے اور بی شامل ہوتا ہے۔


 


 


ادرک کا استعمال مختلف بیماریوں کے علاج میں قدیم زمانے سے ہوتا آیا ہے۔ ادرک کے بسکٹ بناۓ جاتے ہیں۔ یہ مختلف مشروبات میں استعمال ہوتا ہے نیز اشیا کو محفوظ رکھنے میں بھی مستعمل ہے۔ یہ دافع ریاح ہے اور نظام ہضم اور نظام تنفس، سردی، زکام وغیرہ کی خرابی دور کرنے کی ایک اہم دوا ہے۔ استسقا، سو جن، بخار اور اعصابی درد میں مفید ہے۔ دافع رال و بلغم ہے۔ دانتوں کے درد میں آرام دیتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے۔ گلا صاف کرتا ہے۔ متلی اور قے کو روکتا ہے۔ درد سر کو رفع کرتا ہے۔



اس کی چاۓ فلو اور سردی مفید ہے۔ ادرک کو اگر شہد کے ساتھ استعمال کیا جاۓ تو کھانسی کو روکتا ہے، سینے کو صاف کرتا ہے۔ ادرک کے پاؤ ڈر کو سوتے وقت استعمال کیا جاۓ تو قبض کو دور کرتا ہے۔ خشک ادرک خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ نسیان کو دور کرتا ہے۔ زبان کے فالج میں نافع ہے۔




About the author

160