بچپن کی محبت کو دل سے نہ جدا کرنا

Posted on at


جی ہاں! ویسے تو یہ بول ایک بہت ہی پرانے فلمی گانے کا ہے مگر میں آپ کو گانا سنانے والا نہیں ہوں بلکہ آپ کی توجہ ایک بہت اہم حقیقت کی طرف مبذول کرنے والا ہوں۔ آپ نے دیکھا اور محسوس کیا ہو گا کہ آپ کے ساتھ پرائمری سکول میں بہت سارے دوست تھے جو کہ ہائ سکول میں نہیں تھے اور جو ہائ سکول میں تھے وہ کالج میں نہیں تھے اور کا لج والے یونیورسٹی میں نہیں تھے۔ العرض وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ تبدیل ہو گیا حتی کہ دوست بھی۔

                              

جب بھی وقت کے ساتھ آپکی ذندگی میں کوئ نیا آتا ہے تو آپ پُرانے دوستوں کو بھول جاتا ہے اور کچھ کو آپ خود بھول جاتے ہیں جیسے پیشے کے اعتبار سے، مذہبی فرقہ واریت کی بنا پر، نسلی اونچ نیچ اور مال و دولت کے اعتبار سے بھی محبت ختم ہو جاتی ہے اور جب محبت ختم ہو جاۓ تو رابطے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

                              

زندگی میں آپ کسی بھی مقام پر چلے جائیں لیکن آپ اپنے بچپن کے دوستوں کو کبھی نہیں بھول پاتے اسی وجہ سے اُسے مقامی زبان میں لنگوٹیا یار کہتے ہیں۔ لنگوٹیے یار سے بندہ اپنی ہر بات پوچھتا اور بتاتا ہے اور اپنی ہر خوشی اور غمی میں اُسے شریک کرتا ہے۔ اگر اپکا بھی کوئ لنگوٹیا یار ہے تو اُسکا بہت خیال رکھیں۔ شکریہ۔

بقلم: عابد رفیق

abidrafique786@yahoo.com



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160