تانگا ماضی کی یادگار سواری یا مستقبل کی ضرورت

Posted on at


تانگا ایک ایسی سواری کا نام ہے جس میں ایک گوڑے کے پحچھے دو ٹائروں پر مشتمل کوئ ڈبہ یا بیٹھنے کی جگہ لگا دی جاۓ تو اُسے تانگا کہتے ہیں۔ماضی میں عام استعمال کی جانے والی سواری تانگا تھی۔ تانگا اُس وقت  استعمال کیا جاتا تھا جب ذرائع آمدورفعت بہت ذیادہ نہیں تھے اور ٹیکنالوجی نے بھی ترقی نہیں کی تھی۔ جوں جوں وقت گزرتا رہا اور ٹیکنالوجی کا دور شروع ہوا تو تانگے کی ضرورت اور اہمیت بھی ختم ہونے لگی۔

                                       

ماضی میں تانگا اس لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا کہ یہ بہت فائدہ مند سواری تھی اور اس پر مالک کا کوئ خاص خرچ نہیں آتا تھا بس صرف گوڑے کو گاس اور پانی ہی دینا ہوتا تھا نہ کوئ پنچر کی فکر اور نہ ٹیونگ کی ضرورت ہوتی تھی۔ کل آمدن ہی آمدن ہوتی تھی۔

                                  

 پھر وقت نے ایک کروٹ لی اور لوگوں نے وقت کی بچت ضروری جانی اور تانگے کا زوال شروع ہوا اور تانگے کی جگہ سوزوکی نے لے لی۔ ہر طرف سوزوکی ہی سوزوکی نظر آنے لگی اور ہر کوئ اُسے ہی پسند کرنے لگا۔

                                           

سوزوکی نے ایسی آمدورفعت کے میدان میں دھوم مچائ جیسے شاہدآفریدی نے کرکٹ کے میدان میں مچائ ہے۔ ایسی صورتحال دیکھنے کو ملی کہ بازار کے کسی بھی چوک میں کھڑے ہو کر دور دور دیکھنے اور انتظار کرنے کے باوجود تانگا نظر نہیں آتا تھا۔ پھر وقت کو ایک بار پھر رحم آ گیا اور سوزوکی کا زوال سی این جی کی بندش اور مہنگائ اور آۓ دن احتجاج کی شکل میں شروع ہوا۔ اب وقت نے ایک بار پھر تانگے کو سڑکوں پر لا کھڑا کیا ہے۔

بقلم: عابد رفیق



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160