(BANANA) کیلا

Posted on at



ہندوستان کے روائتی دیسی طریق علاج اور قدیم ایران یعنی فارس میں یہ سنہری پھل جوانی کی بقا کے لیے قدرت کا انمول راز سمجھا جاتا ہے۔آج بھی کیلا صحت مند نظام ہضم اور بھرپور جوانی کااحساس پیدا کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اس کا استعمال جسم میں کیلشیم،فاسفورس اورنائٹروجن کو تحفظ دیتاہے۔یہ تمام عناصر مل کر فعال اور صحت مند خلیوں اور بافتوں کی تعمیر کرتے ہیں۔کیلے میں ایسی شکر بھی پائی جاتی ہے جو جوانی کو برقرار رکھنے اور خوراک کو جزو بدن بنانے کا فعل سر انجام دیتی ہے۔


پکے ہوئے کیلے کا ملیدہ تھوڑے سے نمک کے ساتھ استعمال کرناپیچش کا مفیدعلاج ہے۔ ڈاکٹر کرتیکار کے مطابق پکا ہواکیلا،املی اورنمک ملا کر استعمال کرناپیچش کا یقینی اوراکسیری علاج ہے۔ڈاکٹر مذکورکا دعوی ہے کہ انہوں نے اس نسخے سے شدید اور پرانے پیچش کے متعدد مریضوں کا کامیاب علاج کیا ہے۔ بچوں میں پیچش کے لئے تو کیلا بہت مفید ہے۔بچوں کو کھلانے کے لیے خوب پکے ہوئےکیلے کو اچھی طرح مسل کر کریم بنالیا جائے ۔


کیلے کا استعمال گردوں کی بیماریوں میں سود مند رہتا ہے کیونکہ میں پروٹین کی مقدار بہت کم جبکہ کاربوہائیڈریٹس زیادہ اور نمک کم ہوتاہے۔ گردوں میں اجتماع اور ناقص کاکردگی کی وجہ سے خون میں پیداہونے والے زہریلے اثرات میں بھی کیلے بہت مفیدہوتےہیں ۔ ان امراض میں تین چار دن تک صرف کیلوں پر مشتمل غذا لینی چاہئے۔گردوں کی سوزش سمیت گردوں کی ہر بیماری میں کیلے موزوں غذا ہیں ۔


کیلے کے تنے سےحاصل کیا گیا جوس ،پیشاب کی تکالیف میں معروف علاج ہے۔ یہ گردے اور جگرکی کارکردگی کو موثر بناتاہے۔ اور ان میں تکلیف دہ اثرات اور بیماریوں کی کیفیات ختم کرتا ہے۔ یہ اعضائے بول وبراز کو صاف کرکے پیشاب کی صورت میں زہریلے اور فاسدمادوں کوخارج کرتا ہے کیلے کے تنے کا جوس،گردے،پتے اور پراسٹیٹ کی پتھریاں خارج کرنے میں زبردست مدد کرتاہے۔ ممکن ہو تواس جوس میں کدو کا جوس ملا لینا بہت موزوں ہے۔


ٹیبل فروٹ کی حیثیت سے استعمال کیے جانے والےکیلے پوری طرح پکے ہوئے ہونے چاہئیں ورنہ یہ ہضم نہیں ہوں گے ۔کیلوں کوکبھی بھی فریج یا ریفریجریٹر میں نہ رکھیں کیونکہ کم درجہ حرارت میں یہ جلد گل سڑ جاتے ہیں ۔ایسے لوگوں کو کیلا قطعاً نہیں کھاناچاہئے جن کے گردے ناکارہ ہوچکے ہیں کیونکہ کیلوں میں پوٹاشیم کا عنصر زیادہ مقدار میں ہوتاہے۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160