سیب کی افادیت

Posted on at




ایک سیب روزانہ رکھے تندرست اور توانا


یہ محاورہ تو آپ میں سےھرکسی نےسنا ھو گا۔اسی طرح ھر کوئی جانتا ھے کہ سیب ایک بہترین پھل ھے۔ اس کی افادیت سے بھی کسی کو کوئی انکار نہیں اور یہ پھل ھر کسی کو پسند بھی ھے۔ بچے، بڑے، بوڑھے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔



آج ھم آپ کو سیب کے کچھ اور فوائد بھی بتاتے ہیں کہ کس طرح سیب ھمارے جسم سے بیماریوں کا خاتمہ کرتا ھے۔ آجکل ہیپا ٹائٹس اے اور بی کا مرض ھرگھرمیں عام ھے۔ اور یہ مرض جگر کی وجہ سے لاحق ھوتا ھے۔ اگر آپکا جگر ٹھیک طرح کام نہ کرے توھی یہ بیماری حملہ آور ھوتی ھے۔ اور اس سے موت واقع ھونے کا بھی خطرہ ھوتا ھے۔ اس لئے روزانہ ایک سیب کھائیں جو کہ جگر کو طاقت دے کر اپناکام ٹھیک طریقے سے کرنے کے قابل بناتا ھے۔



سیب دماغی کام کرنے والوں کے لئے بھی اکسیر کا درجہ رکھتا ھے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء دماغ کو طاقت پہنچانے کے ساتھ ساتھ جسم میں فاسفورس اور فولاد کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں۔ چونکہ سیب میں فاسفورس اور فولاد بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ھے اور دماغی طاقت کے لئے فاسفورس کی ضرورت ھوتی ھے۔اس لئے سیب کھانے سے دماغی طاقت بہت تیزی سے بڑھتی ھے۔



سیب میں کچھ ایسے مخصوص نمکیات پائے جاتے ہیں جن میں سوڈیم کی مقدار نہ ھونے کے برابر ھوتی ھے جو کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بہترین چیز ھے۔ سیب میں پایا جانے والا ایک خاص جزو جسے پیکٹن کہتے ہیں ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں مدد دیتا ھے۔



سیب سے ہاضمہ بھی درست رھتا ھے۔ کیونکہ یہ خود بہت جلدی ہضم ھو جاتا ھے۔ اس لئے سیب کھانے کے بعد معدے پر بھاری پن محسوس نہیں ھوتا اور طبیعت فریش رھتی ھے۔


روزانہ سیب کھانے سے جسم میں تازہ خون پیدا ھوتا ھے۔ چھوٹے بچوں کوسیب کا رس پلانے سے ان کی صحت و تندرستی میں اضافہ ھوتا ھے۔ دانت نکالنے والے بچوں کے لئے بھی سیب بہت مفید ھے جب بچہ دانت نکالنے لگے تو اسے سیب کی قاش چوسنے کے لئے دیں اس طرح بچے کو مسوڑھوں میں درد نہیں ھو گا اور دانت بآسانی نکل آئیں گے۔



دل کے مریضوں کے لئے بھی سیب بہت فائدہ مند ھے۔دل کو قوت اور طاقت فراھم کرتا ھے۔ سیب ھمارے جسم میں کولیسٹرول کو بھی بڑھنے نہیں دیتا اس لئے موٹے افراد بھی بے فکر ھو کر سیب استعمال کر سکتے ہیں۔




About the author

160